آخر کا ر قو م کی پر واکر کے ہمیں بر ی کیاگیا ۔ غر ض یہ بھی ہم پر خدا کا ایک فضل ہے۔ کہ ایسی عا دل گو ر نمنٹ کے ما تحت ہیں ۔
(دربا ر شا م)
مسؑیح کی آمدِ ثانی
امریکہ کے ایک انگریز کا اشتہار سنایا گیا جس میں اس نے لکھا ہے کہ مسیحؑ کی دوبارہ آمد کایہی وقت ہے ۔وہ کل نشانات پورے ہوگئے جو آمد ِثانی کے پیش خیمہ تھے اور اس نے اس بیان کو بڑے بشپوں اور فلاسفروں کی شہادتوں سے قویٰ کیا ہے
حضر ت اقد س نے فر ما یا کہ :۔
اصل میں ان کی یہ با ت کہ مسیحؑ کی آمد ثا نی کا وقت یہی ہے۔ اور اس کے آنے کے تما م نشا نا ت پو رے ہو گئے ہیں ہما رے منشا ء کے مطا بق ہے اور راستی بھی اس میں ہے ان کی وہ با ت جو حق ہو ا جہا نتک وہ راستی کی حما یت میں ہو ا سے ردنہ کر نا چا ہیئے۔ یہ لو گ ایک طر ح سے ہما ر ی خد مت کر ر ہے ہیں ۔ اس ملک میں جہا ں ہما ری تبلیغ بڑی محنت اور صر ف کثیر سے بھی پو ر ی طر ح سے کما حقہ نہیں پہنچ سکتی ۔ وہا ں یہ ہما ری اس خد مت کو مفت اچھی طر ح سے پو را کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے و قت کی تشخیص تو با لکل راست کی ہے۔ مگر نتا ئج نکا لنے میں سخت غلطی کر تے ہیں جو آنیو الے کی انتظا ر آسمان سے کر تے ہیں ۔
ہر سچے نبی کیسا تھ کو ئی نہ کو ئی جھو ٹا نبی آتا ہے ۔
اب آئے دن سنا جا تا ہے کہ کسی نے دعو یٰ کیا ہے کہ میں ہی مسیحؑ ہو ںہو جو آنیو الا تھا یا میں مہد ی ہو ں جس کا انتظار کیا جا تا تھا۔یہ سب کچھ ہما راے لیے مضر نہیں ہیں یہ تو ہما ری صدا قت کو اور بھی دوبالا کر کے دکھا تا ہے کیو نکہ مقا بلہ کے سو ا کسی کی بھلا ئی یا برائی کا پو را اظہا ر نہیں ہو سکتا ۔ یہ لو گ د عو یٰ کر تے اور چند روز پا نی اور جھا گ والا معا ملہ کرکے دنیا سے ر خصت ہو جا تے یا پا گل خا نہ کی سیر کو عوا نہ کئے جا تے ہیں۔ یہ ہما ری صداقت پر مہر ہیں۔ ہر نبی کے سا تھ کو ئی نہ کو ئی جھو ٹا نبی بھی آتا ہے چنا نچہ ہما رے نبی ﷺ کے وقت میں چا ر شخص ایسے تھے ۔ اسی طر ح اس زما نہ کے لیے بھی تھا بہت سے جھو ٹے نبی آویں گے سو یہ لو گ خو د ہی پیشگو ئی کو پو را کر تے ہیں بھلا کو ئی نتا وے کہ وہ مہد ی سو ڈانی اب کہا ں ہے ؟ یا پیرس کا مسیح کیا ہو ا ؟ انجا م نیک صر ف صا د ق ہی کا ہو تا ہے ۔ سا ر ے جھو ٹے اور مصنو عی آخر تھک کر رہ جا تے یا ہلا ک ہو جا تے ہیں اور جھو ٹ کے انجا م کا پتہ دوسر و ں کے لیے بطور عبرت کے چھو ڑجا تے ہیں۔
۶ ما رچ لیکھر ا م کے قتل کا دن
لا ہور کے آریہ تپر کا نے لکھا ہے کہ ہما را شہید ما رچ کی ۶ کو ایک بزدل مسلما ن کے ہا تھ سے ما را گیا تھا اس