دُعابھی قبول نہ ہو اور جس کی زندگی کے واقعات نے اُسے ایک ادنیٰ درجہ کا انسان ثابت کیا ہو ۔ پس میں دعویٰ سے کہتا ہوں اور خداتعالیٰ خوب جانتا ہے کے میں اس میں سچّا ہوں اور تجربہ اور نشانات کی ایک کثیر تعداد نے میری سچّائی کو روشن کر دیا ہے کہ اگر یسوع مسیح ہی زندہ خداہے اور وہ اپنے صلیب برادرو ںکی نجات کاباعث ہوا ہے اور ان کی دُعاؤںکو قبول کرتا ہے ، باوجود یکہ اس کی خود دُعا قبول نہیںہوئی توکسی پادری ؔ یا راہب ؔکو میرے مقابلہ پر پیش کرو کہ وہ یسوع مسیح مدد اور توفیق پا کر کوئی خارق عادت نشان دکھاے میں اب میدان میں کھڑا ہو ںاور میں سچّ سچّ کہتا ہوںکے میں اپنے خدا کو دیکھتا ہوںوہ ہر وقت میرے سامنے اورمیرے ساتھ ہے ، میں پکار کر کہتا ہوںمسیح کو مجھ پر زیادت نہیں ، کیونکہ میں نور محمدؐی کا قائم مقام ہوں ، جو ہمیشہ اپنی روشنی سے زندگی کے نشان قائم کرتاہے ۔ اس سے بڑھ کر اور کس چیز کی ضرورت ہو سکتی ہے ۔تسلی پانے کے لیے اور زندہ خدا کو دیکھنے کے لیے ہمیشہ روح میں کی تڑپ اور پیاس ہے اور اس کی تسلی آسمانی تائیدوں اورنشانو ںکے بغیر ممکن نہیںاور میں دعویٰ سے کہتاہوں کے عیسائیوں میں یہ نور اور زندگی نہیں ہے بلکہ یہ حق اور زندگی میرے پاس ہے ۔میں ۲۶برس سے یہ اشتہار دے رہاہوں اور تعجب کی بات ہے کوئی عیسائی پادری مقابلہ پرنہیںآتا ۔ اگر اِن کے پاس نشانات ہیں تو کیوں انجیل کے جلال کے لیے پیش نہیں کرتے ۔ ایک بر میں نے سولہ ۱۶ ہزار اشتہار انگریزی اُردو میں چھاپ کر تقسیم کیے ۔ جن میں اب بھی کچھ ہمارے دفتر میںہو گے ۔ مگر ایک بھی نہ اُٹھاجو یسوع کی خدائی کا کرشمہ دکھاتا اور اُس بت کی ہمایت کرتا ۔ اصل میں وہاں کچھ ہے ہی نہیں ۔ کوئی پیش کیا کرے ۔ مختصر یہ کے حق کی شناخت کے لیے یہ تین ہی ذریعے ہیں اور عیسائی مذہب میںتینوں مفقود ہیں ۔
خدا کا شکر ہے کے آپ کو اچھا موقع مل گیا ہے اور آپ یہاںآگئے ہیں ۔ ان تقریروںکی ترتیب سے بہت فائدہ ہوگا آپ ان کو خوب غور سے سُن لیا کریں اور پھر جب آپ کو اس میں کچھ کلام باقی نہ ہو تو اس پر دستخط کر دیاکریں تاکے ہمارایہ وقت رائیگاں نہ جاوے اور سُود مند ثابت ہو ۔ سراج ؔ الدین کے لیے جو وقت ہم نے دیاہے اگر اسی طرح پرتقریر لکھی جاتی توایک حجت رہتی اُس نے اپنے عمل سے دوسرے کو بھی بد ظنّی کا موقع دیا میری تو سمجھ میںنہیںآتا کہ ایک شخص جب ایک جگہ سچّائی کو چھوڑتاہے وہ دوسری جگہ سچّائی سے کیونکر پیارکرسکتاہے ۔
مسٹر عبدالحق : ہاں مجھے دستخط کرنے میںکیا عُذر ہو سکتاہے اور میرا اس میں کوئی حرج نہیں ہے
حضرت مسیح موعود ؑ: بات یہ ہے کے ساری جُرأت دل کی پاکیزگی سے پیدا ہو تی ہے ۔ اگر دل صاف ہے تو اُسے کوئی بات روک نہیں سکتی ۔
مسٹر عبدالحق : میںنے جب یہاںآنے کا ارادہ کیا توایک عیسائی ے ذکر کیا ، تواس نے آپ کو گالی دی ۔ اور مجھے یہ ناگوار معلوم ہوا ۔ میں نے کہا کہ یہ تو بُری بات ہے گالی دینے کے کیا معنے ۔ اس نے کہا وہ ہمارا دُشمن ہ