جو آج کل حضور رات کے بہت بڑے حصہ تک اس میں مصروف رہتے تھے کیونکہ ایک طرف میگزین کے لئے مضمون ترجمہ کے واسطے دینا تھا دوسری طرف المناؔرکے لئے موجودہ رسالہ لکھ رہے تھے۔پھر قریبا دو سو سے زائد عظیم الشان نشانوں اور پیشگوئیں کی تریتب کہ لئے ان پیشگوئیوں اور نشانوں کو مرتب اور جمع کررہے تھے…… دو تین روز سے ناساز تھی۔مگر مہمانوں اور اس نووارد حق جو مہمان کے لئے آج آپ نے سیر کو تشریف لے جانے کا ارشاد فرمایا۔چنانچہ ۹؍بجے کے قریب آپ باہر تشریف لے چلے۔باہر نکلتے ہیں منشی عبدالحق صاحب عیسائی کو حضور کے سامنے پیش کر دیا گیا او رجو کچھ گفتگو ہوئی اسے ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔
حضر ت اقدس : آپ کو عیسائی ہوئے کتنا عرصہ گزرا اور کیا اسباب پیش آئے؟
منشی عبدالحق: مجھے عیسائی ہوئے اس دسمبر میں تین سال ہو جاتے ہیں چونکہ بعض عیسائی میرے دوست تھے اور ان سے میل ملاقات رہتی تھی اور فیروز پور میں پادری نیوٹن صاحب تھے وہ بھی بڑی مہربانی سے پیش آتے تھے یہی اسباب میرے عیسائی ہونے کے ابتداء میں پیدا ہوئے۔
حضر ت اقدس : یہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ آپ دو مہینے کے واسطے یہاں آگئے بظاہر یہ بات آپ کی حق جوئی کی نشانی ہے۔
منشی عبدالحق: جناب میں کالج سے نام کٹوا کر آیا ہوں رخصت نہیں ملتی تھی۔
حضر ت اقدس : یہ تو اور بھی ہمت کا کام ہے میرے نزدیک بہتر اور مناسب طریق جو آپ کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے اب یہ ہے کہ کہ آپ ان اعتراضات کو جو اسلام پر رکھتے ہیں اور اہم ہیں سلسلہ وار لکھ لیں اور ایک ایک کر کے پیش کریں ہم انشاء للہ ان کے جواب دیتے رہیں گے اور جس جواب سے آپ کی تسلی نہ ہو آپ اسے بار با پوچھ لیں اور صاف صاف کہدیں کہ اس سے مجھے اطمینان نہیں ہوا مگر ان اعتراضوں میں اس بات کا لحاظ رکھیںکہ وہ ایسے ہوں کہ کتب سابقہ میں اس قسم کے اعتراضوں نام و نشان نہ ہو ورنہ تضییع اوقات ہی ہو گا جب آپ اعتراض کر چکیں گے پھر آپ کو اسلام کی خوبیاں بتائیں گے کینکہ یہ دو ہی کام ہیں ایک آپ کردیں ۔ دوسرا ہم خود کریں گے۔
اسلام کی جنگیں دفاعی نوعیت کی تھیں
تبدیل مذہب کے دو باعث ہوتے ہیں سب سے بڑا باعث وہ جزئیات ہوتی ہیں جن کو غلط فہمی اور غلط بیانی سے کچھ کا کچھ بنا دیا جاتا ہے اور اصول مذہب کو اس کے مقابلہ میں بالکل چھوڑ دیا جاتا ہے جیسے مثلا اسلام کی بابت جب عیسائی لوگ کسی سے گفتگو کرتے ہیں تو اسلامی جنگوں پر کلام کرنے لگتے ہیں ؛حالانکہ خود انکے گھر میں یشوع او ر موسی کے جنگوں کی نظیریں موجود ہیں۔اور جب وہ اسلامی جنگوںسے کہیںبڑھ کر