مولوی ثناء اﷲ کا ذکر بابو شاہ دین صاحب نے ثناء اﷲ کے آنے کا ذکر کیا تو فرمایا کہ آخر لعنت لے کر چلا گیا اور جو منصوبہ وہ گھڑکے لایا تھا۔اس میں اسے کامیابی نہ ہوئی ہم نے اس کا ذکر اور جواب وغیرہ اس عربی کتاب میں کر دیا ہے۔اب جہلم سے واپس آکر بشرط فرصت اردو میں لکھیں گے۔؎ٰ ۱۵؍جنوری ۱۹۰۳ء؁٭ دعا اور اس کے آداب حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بوقت سیر مندرجہ ذیل تقریر فرمائی (ایڈیٹر الحکم) دعا بڑی عجیب چیز ہے مگر افسوس یہ ہے کہ نہ دعا کرانے والے آداب دعا سے واقف ہیں اور