مواہب الرحمٰن کی اشاعت
چونکہ آج کل رات دن ایک عربی کتاب برائے تبلیگ زیر طبع ہے۔پروف کی صحت پر اور اس کے پروف وغیرہ دیکھے جانے میں صرف اس لئے کمال احتیاط سے کام لیا جاتا ہے کہ فرقہ مولویوں نے اب ہر قسم کی بددیانتی غلط بیانی کو حضرت میرزا صاحب کے مقابلے میںجائز رکھا ہوا ہے۔پروف کی صحت پر فرمایا کہ
ان لوگوں کو کیا علم ہے کہ ہم کس طرخ راتوں کو کام کر کرکے کتابیں چھپواتے ہیں اور پھر اگر پریسمین کی ذرا سی غلطی رہ جاوے تو ان لوگوں کو اعتراض کا موقعہ مل جاتا ہے۔حالانکہ خود محمد حسین نے میرے سامنے ایک دفعہ اشاعت الستنہ کی ثھپوائی پر اعتراف کیا کہ ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔لیکن ان لوگوں کی حالت مسخ شدہ ہے کہان سے کہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے۔
کمرہ گرم کرنے کے متعلق ہدایت
حضرت اقدس نے ظہر کے وقت سید فضل شاہ صاحب کو یہ فرمایا کہ
آپ کا کمرہ بہت تاریک رہتا ہے اور ا س میں نم بھی بہت زیادہ معلوم ہوتی ہے۔اآج کل وبائی دن ہٰں۔رعایت اسباب کے لحاظ سے ضروری ہے کہ وہاں آگ وغیرہ جلا کر مکان گرم کر لیا کریں۔
کتاب مواہب الرحمٰن
مغرب کے وقت حضرت اقدس تشریف لائے طبع کی نسبت فرمایا کہ
امید ہے کہ یہ معجزہ کی طرح پھرے گی اور دلوں میں داخل ہوگی۔اول و آخر کے سب مسائل اس میں آگئے ہیں۔خدا کی قدرت ہے۔دیر کا باعث ایک یہ ہو جاتا ہے کہ لغات جو دل میں آتے ہیں پھر ان کو کتب لغت میں دیکھنا پڑتا ہے۔میرا دل اس وقت گواہی دیتا ہیکہ اندر فرشتہ بول رہا یہ۔جب مولوی محمد علی صاحب لکھتے ہوں گے تو ان کا بھی ایسا ہی حال ہوگا کیونکہ وہ بھی ہماری تائید میں ہی ہے۔رات آدھی رات جب تک مضمون ختم نہ ہولے۔جاگتا رہوں گا۔؎ٰ