خدا تعالیٰ نے جب دیکھا کہ یہ لوگ مظلوم ہیں تو اب اجازت دیتا ہیکہ تم بھی لڑو۔یہ نہیں حکم دیا کہ اب وقت تلوار کا ہے تم زبردستی تلوار کے ذریعہ لوگوں کو مسلمان کرو۔بلکہ یہ کہا کہ تم مظلوم ہو اب مقابلہ کرو۔مظلوم کو تو ہر ایک قانون اجازت دیتا ہے کہ حفظ جان کے واسطے مقابلہ کریں۔ایسے خیالات کی اشاعت کا الزام پادریوں پر نہیں ہے کہ ایک غافل شخص جسے دین کی حقیقت معلوم نہیں ہے اسے جبراً مسلمان کیا جائے۔اب ایک بنیا جس کی عمر ساٹھ پینسٹھ سال کی ہے اور اسے دین کی خبر ہی نہیں تو اس کے گلے پر تلوار رکھ کر اس سے لالاہ الا اﷲ کہلانے سے کای حاصل ہوگا؟ خدا تعالیٰ کا منشا ہے کہ غفلت چونکہ بہت ہو گئی ہے۔اب دلائل سے سمجھا دیوے اگر جہاد کریں بھی تو کس سے کریں؟ سب سے اول تو انہیں مسلمانوں سے کرنا چاہئے کہ جنہوں نے دین کو تباہ کر دیا ہے۔صحابہ کرامؓ تو خد اکے فرشتے تھے۔اور جب ناعاقبت اندیش لگووں نے تلواریں اٹھائیں تو خدا نے ان کے ذریعہ ان کو سزائیں دلوائیں۔مگر آج کل کے یہ لوگ کہ جن کی مثال ڈاکوئوں کی ہے کیا یہ خدا کے وکیل ہو سکتے ہیں۔قرآن سے تو ثابت ہوتا ہے کہ کافر سے پہلے فاسق کو سزا دینی چاہئے۔خدا تعالیٰ نے اسی لئے چنگیز خاں کو ان پر مسلط کر دیا تھا تا کہ مماثلت پوری ہو جیسے یہودیوں پر بخت نصر کو متعین کر دیا تھا ویسے ہی ان پر چنگیز خاں کو۔اس کے وقت میں ایک بزرگ تھے ان کے پاس لوگ گئے کہ وہ دعا کریں۔انہوں نے جاوب دیا کہ تمہاری حرام کاریوں کی وجہ سے ہی تو چنگیز خاں مسلط ہواہے۔قتل کے بعد سنا ہیکہ چنگیز خاں نے اسلام کے علماء فضلاء کو بلا کر پوچھا کہ اسلام کیا ہے انہوں نے کہا کہ نیچ وقتہ نماز ہے۔کہنے لگا کہ یہ تو عمدہ بات ہے کہ اپنے کاروبار میں پانچ وقت دن میں خد اکو یاد کرتا۔پھر انہوں نے زکوٰۃ بتلائی۔اس کی بھی تعریف کی۔تیسرے انہوں نے حج بتلایا۔اس کی اسے سمجھ نہ آئی۔اس کے بیٹے کااسلام کی طرف رجوع تھا مگر آخر پوتا بالکل مسلمان ہو گیا۔اسی طرح بخت نصر یہودیوں پر مسلط ہوا تھا۔مگر خد اتعالیٰ نے اسے کہیں ملعون نہیں کہا ہے بلکہ عبادالنا (نبی اسرائیل : ۶) ہی کہا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا دستور ہے کہ جب ایک قوم فاسق فاجرہوتی ہے تو اس پر ایک اور قوم مسلط کر دیتا ہے۔ تعبیر الرئویا قبل ازعشاء ایک صاحب نے ایک خواب سنائی جس میں ایک مرد ان کی موت کی خبر دی تھی اور یہ خواب بیعت سے پیشتر آئی تھی۔اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ جو بیعت کرتا ہے اس پر بھی ایک موت ہی آتی ہے۔خوابوں میں موت سے مراد موت ہی