لیکھرام کے متعلق کشف اس کے بعد حضرت اقدس نے لیکھرام کے متعلق کشف کا ذکر فرمایا جو کہ برکات الدعاء کے ٹائٹل پیج پر چھپا ہوا ہے۔ بعد ازیں فرمایا کہ ایک دفعہ میں نے اسی لیکھرام کے متعلق دیکھا کہ ایک نیزہ ہے اس کا پھل بڑا چمکتا ہے اور لیکھرام کا سر کٹا پڑا ہوا ہے اسے نیزہ سے پرو دیا ہے اور کاہ گیا ہے کہ پھر یہ قادیان نہیں آوے گا (ان ایام میں لیکھرام قادیان میں تھا اور اس کے قتل سے ایک ماہ پیشر کا یہ واقعہ ہے) فرمایا کہ یہ عجائبات ہیں ختم ہونے میں نہیں آتے لیکھرام کے قتل کے وقت جب تلاشی میں کاغذات دیکھے گئے تو اس میں بہت سے خط نکلے جن میں لکھا تھا کہ وہ خبیث مارا گیا ہے اچھا ہوا کہ پیشگوئی پوری ہوئی اس میں جو پیشگوئی پوری کے الفاظ تھے وہ حکام کے ہر شک و شبہ کو دور کرتے تھے۔ تنہا احمدیوں کے لئے ہدایت بعض احباب نے سوال کیا کہ کیا تنہا تماز پڑھ لیا کریں؟ فرمایا کہ ہاں الگ اور تنہا پڑھ لیا کرو۔یہ سلسلہ خدا کا ہے وہ چاہتا ہے کہ ان سے الگ رہو عنقریب وہ وقت آتا ہے کہ خدا جماعت کر دے گا۔؎ٰ ۲؍جنوری ۱۹۰۳ء؁ بروز جمعہ (بوقت سیر) ایک الہام فرمایا :- رات مجھے الہام ہوا جاء نی ائل واختارواداراصبعہ واشار۔یعصمک اﷲ من العداویسطو