عجیب چیز ہے کیونکہ گواہی دیتی ہے کہ قویٰ ٹھیک ہیں جو لوگ کم ہمت ہوں ان میں پست خیالی پیدا ہوجاتی ہے۔مسجدوں کے ملاں جو ہوتے ہیں ان کو دیکھو ۔ایک بار ہمارے میرزا صاحب مرحوم کے پاس یہاں کا ایک ملاں شکایت لایا کہ ہمارے جو گھر باہم تقسیم ہوئے ہیں تو مجھے چھوٹے قد کے آدمیوں کے گھر ملے ہیں اور ان کے مرنے سے بہت چھوٹا کفن ملا ہے یہاں تک حالت ان لوگوں کی گر جاتی ہے کہ ایک ملاں نے نماز جنازہ غلط پڑھی جب کہا گیا تو جواب دیا کہ اس کی مشق نہیں رہی۔ غرض دنیا کے ہر معاملہ میں ہمت نہ کی تو دین میں بھی پست ہمتی پیدا ہو جاتی ہے۔ پیشہ ور نماز پڑھانے والے کے پیچھے نماز درست نہیں میرے نزدیک جو لوگ پیشہ کے طور پر نماز پڑھاتے ہیں ان کے پیچھے نماز درست نہیں وہ اپنی جمعرات کی روٹیوں یا تنخواہ کے خیال سے نماز پڑھاتے ہیں اگر نہ ملے تو چھوڑ دیں معاش اگر نیک نیتی کے ساتھ حاصل کی جائے تو عبادت ہی ہے جب آدمی کسی کام کے ساتھ موافقت کر لے اور پکا ارادہ کر لے تو تکلیف نہیں ہوتی وہ سہل ہو جاتا ہے۔ تعبیر الرئویا مغرب کے بعد ایک صاحب نے اپنا خواب سنایا جس مین انہوں نے انگوٹھی دیکھی۔ تو حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ :- انگوٹھی سے مراد یہ ہے کہ انسان اسی حلقہ میں آجاتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ کا تمثّل رئویا میں دیکھنا سید عبد القادر صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ اﷲتعالیٰ کو اپنی ماں کی شکل پر دیکھا مگر میں نے (یعنی خود حضرت اقدس نے) ایک دفعہ اﷲ تعالیٰ کو اپنے باپ کی شکل پر دیکھا۔ یہ تمام اﷲ