بوقت ضرورت جمع صلوٰتین
ایک صاحب نے ذکر کیا کہ ان کا افسر سخت مزاج تھا روانگی نماز میں اکثر چیں بچیں ہوا کرتا تھا حضرت اقدس ؑ نے فرمایا کہ
خدا تعالیٰ نے شرارتوں کے وقت جمع صلوٰتین رکھا ہے ظہر و عصر نمازیں ایسی حالت میں جمع کر کے پڑھ لیں۔
پنجابیوں کے ساتھ انگریزوں کا حُسنِ ظَن
بعص انگریز حکام کی قدر شناسی پر فرمایا کہ
زمانہ بدل گیا ہے اور پنجابیوں کے ساتھ انگریزوں کی ساری قوم کا حسن ظن ہے اور بعض ایسے انگریز ہوتے ہیں کہ ان کا ارادہ ہوتا ہے کہ ماتحت کو فائدہ پہنچاویں تا کہ وہ ان کو یاد رکھے۔
مِصرؔ میں تبلیغ
ایک احمدی حج کو جاتے ہوئے کچھ عرصہ مصر میں مقیم رہے اور ابھی تک وہیں ہیں اور حضرت اقدس کی کتب کی اشاعت کر رہے ہیں انہوں نے لکھا تھا کہ اگر حکم ہو تو میں اس سال ۃج ملتوی رکھوں اور مجھے اور کتب ارسال ہوں تو ان کی اشاعت کروں۔
حضرت اقدس نے فرمایاکہ
ان کو لکھ ادیا جاوے کہ کتابیں روانہ ہوں گی ان کی اشاعت کے لئے مصر میں قیام کریں اور حج انشاء اﷲ پھر اگلے سال کریں (من اطاع الرسول فقد اطاع اﷲ)
روحانی سیر کی طرف متوجہ ہوں
ابو سعید صاحب عرب کو کمال شوق دلی کے جلسہ کا تھا کہ وہاں کی رونق دیکھیں چنانچہ انہوں نے اجازت بھی چاہی تھی اور حضرت اقدس نے اجازت دے بھی دی تھی مگر یہ بھی ارشاد فرمایا تھا کہ دعائے استخارہ کر لو چنانچہ دعا سے پھر ایسے اسباب پیدا ہوئے کہ عرب صاحب دلی جانے سے رک گئے اور اب بھی یہاں ہی ہیں۔
حضرت اقدس نے ان کو مخاطب کر کے فرمایا