۲۸؍دسمبر ۱۹۰۲ء؁ بروز یکشنہ ہر ایک ہلاکت کی راہ سے پرہیز کیا جائے ظہر کے وکت مولوی عبد الکریم صاحب نے ایک احمدی بھائی کی طرف حضرت اقدس کو توجہ دلائی کہ جن کے دانت میں کرکٹ کھیلنے سے ضرب ئگئی تھی اور نیچے کا لب بالکل پھٹ گیا تھا حضرت اقدس نے فرمایا تعجب ہے کہ دیدہ دانستہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالا جاتا ہے اس جگہ کی یہ تعلیم نہیں ہے کہ ہر ایک قسم کے شر اور بدعت میں اپنے آپ کو ڈالا جائے بلکہ یہ ہے کہ ہر ایک ہلاکت کی راہ سے پرہیز کیا جائے۔لیاقت علمی اور شئے ہے۔کیا اگر انسان کو کوئی کھیل نہ آتی ہو تو اس کی لیاقت میں فرق آئاوے گا جن لوگوں کی یہ کھیل ایجاد ہے وہ تو مست ہیں ان کو تلف جان کی پروا نہیں مگر ہمیں تو پروا ہے۔ تعبیر رئویا میں ناموں کا بڑا دخل ہے مغرب و عشاء کے درمیان چند ایک احباب نے اپنی اپنی رئویا سنائیں ناموں کی نسبت آپ نے فرمایا کہ خوابوں میں ناموں کے الفاظ پر بڑا دارومدار ہوتا ہے تفائول کے واسطے ہمیشہ مان کے معانی کی طرف غور کرنا چاہئے۔لمبا سلسلہ نہ دیکھے نام کو دیکھ لے۔ خواب میں دشمن سے بھاگنے کی تعبیر خواب میں دشمن سے بھاگنا ۔اس پر فرمایا کہ اس کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ دشمن پر فتح ہوگی۔اس کی نظیر میں معبروں نے موسیٰ ؑکے قصہ کو پیش کیا ہے کہ موسیٰ فرعون سے بھاگے وہ دشمن تھا انجام کا رآپ ہی فرعون پر غالب آئے۔؎ٰ