پیش کیا وہ بہت دیر تک دیکھتا رہا۔آخر بولا کہ یہ شخص کبھی جھوٹ بولنے والا نہیں ہے پھر میں نے اور تصاویر بعض سلاطین کی پیشکیں مگر ان کی نسبت اس نے کوئی مدح کا کلمہ نہ نکالا اور بار بار آپ کی تصویر کو دیکھ کر کہتا رہا کہ یہ شخض ہر گز جھوٹ بولنے والا نہیں۔
طاعون کا الاج خدا تعالیٰ کے پاس ہے
نماز مغرب کے بعد طاعون کا ذکر ہوا فرمایا کہ :-
اب اس کا علاج خدا تعالیٰ کے پاس ہے عندی معلجات (الہام حضرت اقدسؑ) اور اب یہ آیت بالکل صادق آگئی ہے
وان من قریۃ الانحن مھلکو ھاقبل یوم القیمۃ او معذبوھا عذاباشدیدا (بنی اسرائیل : ۵۹)
یعنی ہم کوئی گائوں نہ چھوڑیں گے کہ اس کو ہلاک نہ کریں۔اسی طرح اب کوئی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ ہمارے ہاں طاعون نہیںآئی اور جہاں اب تک نہیں آئی تو آخر آنے والی ہے۔؎ٰ
۱۷؍دسمبر ۱۹۰۲ء بروز چہار شنبہ
علو اور تکبر سے مراد
نماز فجر سے پیشتر حضور ؑ نے تھوڑی دیر مجلس فرمائی اور
انی احافظ کل من فیالدار الا الذین علو اواستکبرو ا ۲؎
کے متعلق فرمایا کہ
اس میں علو اور تکبر سے یہ مراد نہیں ہے کہ مال و وجاہت کا تکبر ہو بلکہ ہر ایک شخص جو کہ عاجزی اور تذلل سے خدا کے سامنے اپنے آپ کو پیش نہیں کرتا اور اس کے احکام کو ہیں مانتا وہ اس میں داخل ہے خواہ وہ غریب ہی کیوں نہ ہو۔
جماعت کو نیک اور پاک تبدیلی پیدا کرنے کی نصیحت
ظہر کے وقت حضرت اقدسؑ تشریف لائے تو نواب صاحب نے طاعون پر