صفائی رکھنے کی تاکید پھر مفتی صادق صاحب کے مکان پکی نسبت دریافت کر کے فرمایا کہ :- اس کے مالکوں کو کہو کہ روشندان نکال دیں اور آج کل گھروں میں خوب صفائی رکھنی چاہئے کپڑوں کو بھی ستھرا رکھانا چاہئے۔آج کل دن بہت سخت ہیں اور ہوا زہریلی ہے اور صفائی رکھنا تو سنت ہے۔قرآن شریف میں بھی لکھا ہے۔ وثیا بک فطھر والرجزفاھجر (المدثر : ۵‘۶) (یہ کلام حضرت کا ہم نے بالواسطہ سن کر لکھا ہے۔ (ایڈیٹر) بیعت کے ساتھ عمل صالح کی ضروری ہے بعد از مغرب تین اشخاص نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی بعد بیعت آپ نے مبائعین کی طرف مخاطت ہو کر فرمایا کہ آدمی کو بیعت کر کے صرف یہی نہ ماننا چاہئے کہ یہ سلسلہ حق ہے اور اتنا ماننے سے اسے برکت ہوتی ہے آج کل بلا کا زمانہ ہے طاعون ہر طرف پھیل رہی ہے صرف ماننے سے اﷲ تعالیٰ خوش نہیں ہوتا جب تک عمل اثھے نہ ہوں۔کوشش کرو کہ جب اس سلسلہ میں داخل ہوئے ہوتو نیک بنو۔متقی بنو۔ہر ایک بدی سے بچو۔یہ وقت دعائوں سے گذارو۔رات اور دن تضرع میں لگے رہو جب ابتلا کا وقت ہوتا ہے تو خد اتعالیٰ کا غضب بھی بھڑکا ہوا ہوتا ہے۔ایسے وقت میں دعا۔تضرع۔صدقہ خیرات کرو۔زبانوں کو نرم رکھو۔استغفار کو اپان معمول بناجو۔نمزاوں میں دعائیں کرو۔مثل مشہور ہے کہ منتیں کرتا ہوا کوئی نہیں مرتا۔نرا ماننا انسان کے کام نہیں آتا اگر انسان مان کر پھر اسے پس پشت ڈال دے تو اسے فائدہ نہیں ہوت اپھر اس کے بعد یہ شکایت کرنی کہ بیعت س یفائدہ نہیں ہوا بے سود ہے۔خدا تعالیٰ صرف قول سے راضی نہیں ہوتا۔ عملِ صالح کی تعریف قرآن شریف میں اﷲ تعالیٰ نے ایمان کے ساتھ عمل صالح بھی رکھا ہے عمل صالح اسے کہتے ہیں جرتگ؛ب۵س میں ایک ذرہ بھر فساد نہ ہو۔یاد رکھو کہ انسان کے عمل پر ہمیشہ چور پڑا کرتے ہیں وہ