نہ ہو آرام آجاتا ہے۔
ایک ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ کارابارا اور کاربالک ایک ہی شئے معلوم ہوتی ہے۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ :-
یہ عربی لفظ قلع وبرا ہوگا نہ کہ کاربالک۔
قیام فی ما اقام اﷲ
مولوی عبد الکریم صاحب نے ایک شہادت پر گورداسپور جانا تھا۔مولوی صاحب نے کہا کہ مین یہاں سے باہر جانا نہیں چاہتا مگر اب تو اﷲ تعالیٰ لے چلا ہے خود تو میں نہیں جاتا۔حضرت اقدس نے فرمایہ کہ
قیام فی ما اقام اﷲ
یہی تو ہے۔
طاعون کا علاج
طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ:-
اس کے لئے جونک کا لگوانا اور زیادہ مقدار میں مگنیشیا کا جلاب دے کر پھر کیوڑہ اور نربسی وغیرہ مصفی خون ادویہ کا استعمال کرنا بہت مفید اور مجرب ہے کیونکہ اس میں خونی و سوداوی مواد ہوتے ہیں۔یہ ان دونو کا علاج ہے۔؎ٰ
۱۵؍دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ
سر درد اور متلی کا علاج
نماز مغرب ادا فرما کر حضرت اقدس تشریف لے جانے لگے تو مفتی محمد صادق صاحب نے سر درد اور متلی وغیرہ کی شکایت کی۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ :-
آج شب کو کھانا نہ کھانا اور کل روزہ نہ رکھنا۔سکنجبین پی کر اس سے قے کر دو۔