۱۳؍دسمبر ۱۹۰۲ء؁ بروز شنبہ ایک ہندوتاجر کی حضرت اقدسؑ سے عقیدت عصر کے وقت نماز سے پیشتر ایک ہندو صاحب سودا گر پارچہ امرتسری نے آکر حضرت اقدس سے نیاز مندانہ طور پر نیاز حاصل کیا اور استفسار پر اس نے جواب دیا کہ ہم امرتسر میں ایک بڑے سودا گر ہیں۔اس طرف تمام علاقہ میں ہماری دوکان سے کپڑا آتا ہے میں اپنی آسامیوں سے روپیہ وصول کرنے آیا تھا میرے بھائی نے کہا تھا کہ حضور کی قدم بوسی کرتا آئوں۔ پھر عصر کی نماز ہوئی اور ہندو صاحب الگ ایک گوشہ میں بیٹھے رہے ۔بعد نماز وہ پھر نیاز حاصل کر کے اور دست بوسی کر کے رخصت ہوئے۔ بجلی چمکنے کی تعبیر مولوی عبدالکریم صاحب نے اپنا ایک خواب عرض کیا جس میں انہوں نے بجلی دیکھی تھی۔اس پر حضرت اقدس ؑ نے فرمایا کہ :- شائد کوئی تیس برس کا عرصہ گزرا ہوگا کہ میں نے بھی ایک خواب دیکھا کہ اب جس مقام پر مدرسہ کی عمارت ہے وہاں بڑی کثرت سے بجلی چمک رہی ہے بجلی ثمکنے کی یہ تعبیر ہوتی ہے کہ وہاں آبادی ہوگی۔؎ٰ ۱۴؍دسمبر ۱۹۰۲ء؁ بروز یکشنبہ ظہر کے وقت حضرت اقدس (علیہ السلام) تشریف لائے تو لاہور اور برما سے آئے ہوئے احباب نے نیاز حاصل کیا۔ دانت درد کا علاج ایک صحابی کے دانت میں سخت درد تھا۔حضرت نے فرمایا کہ :- اس کے لئے مجرب علاج یہ ہے کہ ایک بوٹی بنام کا رابار انہر کے کنارے ہوتی ہے بارہا آزمایا ہے کہ جب اسے لے کر منہ میں رکھا اور چبایا اور اس کا اثر دانت پر پہنچا کیسا ہی سخت درد کیوں