عیسائیت
عیسویت کی ترقی پر فرمایا کہ :-
جو ترقی انہوں نے کرنی تھی وہ کر چکے پورے طور پر انسان کو خد ابنا لیا۔اگر انسان خد ابن سکتا ہے تو پگٹ سے کیوں ناراض ہیں۔بہت خدا مل جائیں گے تو طاقت زیادہ ہوگی۔
بغیر عذر کے دعوت ردّ کرنا اچھی بات نہیں
ٰٰٰؒؒؒایک خادم نے عرض کی کہ ایک تقریب پر اس کے ہاں خوشی ہے اور کچھ کھانے کا انتظام کیا گیا ہے حضور بھی شام کو تشریف لا کر کھانا وہیں تناول فرماویں تو عین سعادت ہے۔
فرمایا :-
دعوت رحت کے وسطے ہوتی ہے۔مجھے ایسی مرض ہے کہ دن کے آخری حصہ میں وہ عود کرتی ہے اور میں بالکل چل پھر نہیں سکتا۔اسی لئے دیکھتے ہو کہ پھرنے کا وقت صبح کا رکھا ہے ابھی ابھی نماز سے پیشتر پائوں سرد ہو رہے تھے تو میں دوا پی کر آیا ہوں خیال آتا ہے کہ گھڑی گھڑی کیا کہوں کہ سرد ہو رہا ہوں اس لئے افتاں خیزاں آجاتا ہوں۔اس لئے شام کو میں جا نہیں سکتا ورنہ دعوت کا رد کرنا تو اچھی بات نہیں ہے مگر جب بیمار ہو تو انسان مجبور ہے۔
ماہِ رمضان کی عظمت اور اُس کے روحانی اثرات
مغرب کی نماز سے چند منٹ پیشتر ماہ رمضان کا چاند دیکھا گیا۔حضور ؑ مغرب کی نماز گذار کر مسجد کی سڈف پر چاند دیکھنے تشریف لے گئے اور چاند دیکھنے کے بعد پھر مسجد میں تشریف لائے۔
فرمایا کہ :-
رمضان گذشتہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کل گیا تھا۔
’’شھر رمضان الذی انزل فیہ القران ‘‘ (البقرۃ : ۱۸۶)
سے ماہ رمضان کی عظمت معلوم ہوتی ہے صوفیا نے لکھا ہے کہیہ ماہ تنویر قلب کے لئے عمدہ مہینہ ہے۔کثرت سے اس میں مکاشفات ہوتے ہیں۔صلوٰۃ تزکیہ نفس کرتی ہے اور صوم تجلی قلب کرتا ہے۔تزکیہ نفس سے مراد