مخالفین کی طرف سے اعجاز احمدی کا جواب لکھنے کی تیاری
اعجاز احمدی کی نسبت ایڈیٹر صاحب الحکم نے سنایا کہ شحنہ ہند نے لکھا ہے۔کہ شروع سال میں اس کا جواب اعجازی طو رپر شائع ہوگا اور اس نے تین ہزار روپیہ لوگوں سے طلب کیا ہے کہ اس روپے سے وہ کتاب تصنیف کر کے شائع کرے اور دس ہزار روپے انعام حاصل کرلے اس طرح سے تیرہ ہزار روپیہ لینا چاہتا ہے حضرت نے فرمایا :-
کیمیا گر دھوکہ باز اسی طرح سے نادانو کو دھوکہ دے کر لوٹا کرتے ہیں۔
مخالفت
مخالفت کے ذکر پر فرمایا کہ
اس سے تحریک ہو کر نشان ظاہر ہوتے ہیں اور مخالفوں کی تحریک ایسی ہے جیسے کل (مشین) سے کنواں نکالا جائے ورنہ موافقین جو آمنا کہہ کر چپ کر گئے۔ان سے کیا تحریک ہو سکتی ہے اعجاز احمدی سے خود لوگ اس نتیجہ پر پہنچ جائیں گے کہ قرآن دانی اور عربیت کی اصل جڑھ انہیں لوگوں میں (احمدیہ مشن میں )ہے کیونکہ وہ نتیجہ نکال لیں گے کہ جن کی عربی دانی یہ ہے کہ اس کی مثل لوگ نہیں لاسکتے تو ضرور ہے کہ قرآن دانی بھی انہیں میں ہو۔
ایک تفسیری نکتہ
اعجاز احمدی میں بہت سی پیشگوئیاں بھی ہیں اور
ان کنتم فی ریب مما نزلنا علی عبدنا ھاتو ابسورۃ من مثلہ (البقرۃ : ۲۳)
اس میں من مثلہ کے معنے بھی اکثر مفسرین نے کئے ہیں کہ اگر مقابلہ میں کوئی لکھ کر لائیں تو پیشگوئیاں بھی اسی طرح ہوں جیسے قرآن شریف میں ہیں ۔؎ٰ
عدوشود سبب خیر گر خدا خواہد
فرمایا :-
مخالف مامور کی عمر کو بڑھا تے ہیں اور وہ گویا سلسلہ نبوت کی رونق کا باعث ہوتے ہیں۔ان کی مخالفت سے تحریک پیدا ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں آتی ہے جب مخالفت اٹھ جاتی