سوال کرتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا تو ایسا کبھی نہ رہتا۔ می تواند شد مسیحا می تواند شد یہود پگٹ کا نام پھر فرمایا :- پگٹ کے نام کا جو سر ہے اس میں خنزیر کے معنے پائے جاتے ہیں۔اب دیکھیں کہ یہ عیسائیوں کا خدا آسمان پر جاتا ہے کہ زمین میں دفن ہوتا ہے دراصل خدا تعالیٰ کو ان لوگوں پر سخت غیرت ہے جو خدائی کا دعویٰ کرتے ہیں اس کی غیرت تقاضا نہیں کرتی کہ ایسے لوگ ہوں۔اس حساب سے تو موسیٰ ؑاور دوسرے کل نبی معاذاﷲ اس (پگٹ) کے بندے ہوئے اور یہ بیھ عجیب بات ہے کہ ایک ہی سلطنت کے نیچے دو مدعی۔ایک جھوٹا ایک سچا جیسے طاعون ہمارے لئے مفید پڑی ہے ویسے ہی پگٹ نے گردن نکالی ہے جو کچھ اول مقرر ہو چکا ہے ضرور ہے کہ وہ تمام ظاہر ہو جاوے۔ ڈوئی کے ذکر پر فرمایا :- جو دولت کی مشکلات میں پھنسا ہے اسے دین میں کب راہ مل سکتی ہے۔ زندون کا توسل جائز ہے بعد نمازمغرب حضرت اقدس مسجد کے گوشہ میں تشریف فرما اہوئے۔ایک سوال پوچھا گیا کہ آیا دعا کے بعد یہ کلمات کہنے کہ یا الٰہی تو میری دعا کو بطفیل حضرت مسیح موعود ؑ قبول فرما۔جائز ہے یا نہیں؟ حضرت اقدس نے فرمایا کہ :- شریعت میں توسل احیاء کا جواز ثابت ہوتا ہے بظاہراس میں شرک نہیں ہے ایک حدیث میں بھی ہے۔؎ٰ