پگٹ شیطان کا مظہر اس کے بعد پگٹ کا ذکر ہوا کہ ان لوگوں کو اس لئے دعویٰ کرنے کی جرأت ہو جاتی ہے کہ قوم نے مان لیا ہے کہ وہ وقت قریب ہے کہ مسیح آئے ورنہ اگر قوم کی کثرت رائے اس طرف ہوتی کہ وہ وقت دور ہے تو یہ دعویٰ نہ کرتا۔شیطان کے بھی مظہر ہوتے ہیں شیطان نے اس زمانہ میں اپنے مظہر کے لئے پگٹ کو ہی پسند کیا ہے۔ فوٹو گرافی کا جوازاور اس کی ضرورت فرمایا :- فی زمانہ تصویر کی ان لوگوں کے بالمقابل کس قدر حاجت ہے۔ہر ایک رزم بزم میں آج کل تصویر سے اثر ڈالا جاتا ہے۔پگٹ کی بھی تصویر شائع ہوئی ہے فوٹو کے بغیر آج کل جنگ (روحانی) ناقص ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس طرح کے ہتھیار مخالف تیار کریں تم بھی ویسے ہی تیار کرو اس سے فوٹو کا جواز ثابت ہے بندوقوں اور توپوں سے جنگ کرنے کا جواز بھی اسی طرح کیا گیا ہے ورنہ آگ سے مارنا تو حرام ہے جہاں ضرورت حقہ محرک اور مستدعی ہوتی ہے یا اس کے متعلق الہام ہوتا ہے اس مقام پر تصویر کی حرمت کی سند پیش کرنا حماقت ہے جبرائیل نے خود حضرت عائشہؓ کی تصویر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھائی۔ مولوی محمد احسن صاحب نے عرض کیا کہ حضرت سلیمان ؑ کے وقت میں بھی ایسی ہی ضرورت پیش آئی ہو گی حضرت اقدس نے فرمایا :- ایسا ہی معلوم ہوتا ہے پھر فرمایا :- ایک حرمت حقیقی ہوتی ہے ایک غیر حقیقی ہوتی ہے وہ اسبابِ داعیہ سے اٹھ جاتی ہے۔ انسان انسان میں فرق سیر کے دوران راستہ میں ایک سائل بلک بلک کر سوال کر رہا تھا۔فرمایا :- ایک یہ بھی انسان ہے اور ہم بھی ایک انسان ہیں۔کس طرح یہ ہر ایک دروازہ پر گرتا اور