ہو جاتے ہیں اگر فراست نہ بھی ہو تو بھی یہ بات سمجھ آجاتی ہے کہ آسان بات کون سی ہے۔اب آسمان پر جانے کو کون سمجھے جو باتیں قرین قیاس ہوتی ہیں وہی صحیح نکلتی ہیں آج تک خدا کے اعلام سے اس کے متعلق کچھ معلوم نہ ہوا تھا۔مگر اب خود ہی اﷲ تعالیٰ نے بتلا دیا اب تخم ریزی تو ہوئی ہے امید ہے کہ کچھ اور امور بھی ظاہر ہوں گے عادت اﷲ اسی طرح ہے یہ خواب بالکل سچا ہے اور اس کے ساتھ کسی طرح کی آمیزش نہیں ہے۔مجھے اس وقت خواب میں معلوم ہوتا تھا کہ کوئی بڑا عظیم الشان کام ہے جیسے کسی کو لڑائی پر جانا ہوتا ہے اس سے یہ بات تو ثابت ہو گئی کہ ہماری فراست نے خطا نہیں کی۔یہ عقدہ اﷲ تعالیٰ حل کر دے تو صد ہا برسوں کا کام ایک ساعت میں ہو جائے اور عیسائیوں اور ان مولویوں کے گھروں میں ماتم پڑ جائے۔ ایک صحابی نے عرض کی کہ حضور پھر تو سارے انگریز رجوع باسلام ہو جائیں فرمایا:- دنیا میں ایک حرکت ہے اس کی مثال تو یہ ہے کہ جیسے تسبیح کا (دھاگہ ٹوٹ کر) ایک دانہ نکل جائے تو باقی بھی نہیں ٹھہرتے خواہ پادری پٹتے ہی رہ جائیں تمام انگریز ٹوٹ پڑیں گے اﷲ تعالیٰ کے دائو ایسے ہی ہوتے ہیں مکرو اومکر اﷲ واﷲ خیر الماکرین (آل عمران : ۵۵) پھر ڈوئی کا اخبار آپ نے سنا اور فرمایا کہ پگٹ کی شہرت ڈوئی سے بہت زیادہ ہے ۔؎ٰ ۱۹؍نومبر ۱۹۰۲ء؁ بروز چہار شنبہ (بوقت سیر) یوم اموت ویوم ابعث حیا (مریم : ۳۴) اس آیت پر فرمایا کہ ان مولویوں کو حسرت ہی ہو گی کہ ابعث کا لفظ کیوں آیا کاش انزل کا لفظ ہوتا۔