کو دیکھ کر ان لوگوں کے دل متاثر ہوں گے اور ان نصائح کو خوب سمجھیں گے اب ان لوگوں کے لئے ایک عمدہ موقعہ اولیاء اور اصفیاء بننے کا ہے ورنہ آرام کے زمانہ میں ان نصائح کا کای اثر ہوتا۔بعض وقت انسان مار کھانے سے درست ہوتا ہے اور بعض وقت مار دیکھنے سے۔زنا کی سزا کے لئے بھی خدا نے کہا ہے کہ لوگوں کو دکھا کر دی جائے۔اسی طرح دوسروںکو تازیانہ پڑ رہا ہے اور ہماری جماعت دیکھ رہی ہے بہت سے آدمی تھے جنہوں نے ہمارے منشاء اور ارادہ کو آج تک نہیں سمجھا تھا مگر اب خد ادوسروں کو تازیانہ لگا کر ان کو سمجھا رہا ہے طائفۃ من المو منین (النور : ۳) سے معلوم ہوتا ہے کہ اس طائفہ میں کوئی کسر ہوگی۔اس کی اصلاح اس طرح سے ہو جائے گی کہ وہ دوسرے کو سزا ملتی دیکھ کر اپنی اصلاح کریں گے اور اس میں کل مومنوں کو بھی نہیں کہا بلکہ ایک طائفہ کو کہا ہے۔ ایک رؤیا اس کے بعدے فرمایا کہ :- رات میں نے خواب میں کچھ بارش ہوتی دیکھی ہے یونہی ترشح ساہے اور قطرات پڑرہے ہیں مگر بڑے آرام اور سکون سے۔ ایمان کی حفاظت سرگرمی سے ہوتی ہے فرمایا :- سرگرمی انسان کے اندر ہو تو ایمان رہتا ہے ورنہ نہیں۔کافور کے ساتھ کالی مرچ اس لئے رکھتے ہیں کہ کافور نہ اڑے۔اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ کالی مرچ میں تیزی ہوتی ہے وہ اسے اڑنے سے بچائے رکھتی ہے۔؎ٰ ۱۸؍نومبر ۱۹۰۲ء؁ بروز سہ شنبہ ایک عظیم الشان رؤیا فجر کی نماز کے بعد فرمایا کہ نماز فجر سے کوئی بیس یا پچیس منٹ پیشتر میں ین خواب دیکھا کہ گویا ایک زمین خرید لی ہے کہ اپنی