گا۔تو سب آجائیں گے اس کی مثال ایک شرابی کی مثال ہے کہ وہ جب تک بیہوش ہوتا ہے تو سب کچھ کہتا رہتا ہے پھر جب ہوش ئائے تو سنبھل جاتا ہے اسی طرح ان لوگوں کو بھی حسد اور تعصب کی شراب کی بیہوشی ہے۔
مولوی محمد حسین بٹالوی کا انجام
ایک شخص نے ذکر کیا کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اگر آخر کار ہماری جماعت میں داخل ہوں تو ان تصانیف اور دیگر تحریروں میں ان کی جو گت بن چکی ہے وہ صفحہ روز گار پر یاد گار رہے گی۔حضور نے فرمایا کہ
یہ تمام ان کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گا خدا کی شان ہے کہ اس کے جو ارادے ہمیں ذلت پہنچانے کے تھے وہ تمام اس پر الٹ پڑے خود اس کی اپنی جماعت میں اس کی عزت نہ ہوئی۔
خدا تعالیٰ کی قدرتیں
فرمایا :-
خدا کی قدرتیں عجیب ہیں جس کو چاہے عزت عنایت کرے یہ تمام اس کی لہریں ہیں انسان کی غلطی ہے کہ ادھر ادھر ہاتھ پیر مارتا ہے جس قدر وہ لذات چاہتا ہے خدا تعالیٰ قادر ہے کہ حلال ذریعہ سے پہنچاوے۔کوئی دوست کسی کی ایسی پاسداری نہیں کرتا جیسے وہ کرتا ہے۔اس کے خلق اسباب میں عجیب مزا آتا ہے ۔قتل کے مقدمہ پر نظر ڈالو کہ کس طرح اﷲ تعالیٰ نے سب میں پھوٹ ڈال دی۔میرا تو یہ خیال ہے۔کہ اگر حاکم کے سامنے بھی آدمی جاوے تو اسے ہر گز نہ کو سے کیونکہ اگر خدا کو یہ راضی کرتا ہے تو خدا خود اس حاکم کے دل کو اس کی طرف پھیر دے گا سب کچھ اسی کے پنجہ میں ہے جسے جس طرف چاہے پھیر دے۔اس رنگ میں ایک مزا وجودی مذہب کا آجاتا ہے مگر ان کا قدم ذرا آگے پھسلا ہوا ہے لیکن اگر یہاں تک قدم نہ پڑے تو پھر توحید کا بھی مزا نہیں آتا۔
سب سے زیادہ ضروری شَے خد اکی ہستی پر یقین ہے
فرمایا :-
دراصل لوگوں کو شبہات پڑ گئے ہیں اس لئے وہ گناہ سے پر ہیز نہیں کرتے ہر ایک میں کچھ نہ