ہندؤ ں کودیکھو وہ بت پرست ہیں عیسائیوں نے ایک عاجز خدابنارکھا ہے ۔ اگر کوئی کہے کہ ہم بت پرست نہیں ہیں توجب ہم اس کی تفتیش کریں گے توثابت کر دیں گے ۔ آریہ لوگ غیر اللہ کی پرستش کرتے ہیں خود کلام خداکامتبع نہ ہونا اور یہ دعویٰ کرناکہ میں خداسے مل جاؤں گا یہ بھی گمراہی ہے جیسے حدیث میں ہے کہ اے لوگوں تم سب اندھے ہو مگر جسے میں آنکھیں دوں جو شخص دعویٰ کرتا ہے کہ میں خداکے کلام کے سوا نجات پالوں گا وہ بھی مشرک ہے نجات کی کنجی تو خداتعالیٰ بار بار یہی فرماتاہے کہ رسول کی پیر وی کرو اگر ایک باغ ہو اوراس میں لاکھوں پھل ہوں مگر جب تک باغبان اجازت نہ دے توکوئی بھی اس میں سے ایک پھل بھی نہیں کھاسکتا اسی طرح بازاروں میں کئی قسم کی اشیاء ہوتی ہے اور ہزاروں ہوتی ہیں مگر مالک کی اجازت کے بغیر کوئی نہیں لے سکتا خداتعالیٰ کی نعمتوں کو حاصل کرنے کایہی ایک طریق ہے اور یہ آدم علیہ اسلام سے اسی طرح چلاآتاہے اس میں بحث کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر ایک نور اور معرفت کی نظیر اور جگہ نہیں مل ہی نہیں سکتی ۔ حقیقی کرامت فرمایا:۔ انسان کاسے پہلا معجزہ یہ ہے کہ خداتعالیٰ اسے تقویٰ بخشے جو دل پلید ہوتے ہیں ان کا بیان کرناہی بے فائدہ ہے اگرکوئی ہمارے پاس آکر کاغذ کاکبوتر بناکر دکھادے توکیااسے ہم کرامت سمجھ لیں گے ؟ بات یہی ہے کہ انسان کی زندگی پاک ہو فراست ہواور تقویٰ ہو۔ ۱؎ معجزہ کی حقیقت دوسراسوال یہ تھاکہ معجزہ کی قسم کے بعض امور اور لوگ بھی دکھاتے ہیں ۔ فرمایہ کہ میں قصوں کو نہیں سنتا یہ جو فرانس یا کسی اور جگہ کے قصے سنائے جاتے ہیں یہ کافی نہیں سب سے پہلے معجزہ تو یہ ہے کہ انسان پاک دل ہو بھلاپلید دل کیا معجزہ دکھاسکتاہے جب تک خداتعالیٰ سے ڈرنے والا دل نہ ہو تو کیا ہے ؟ ضروری ہے کہ متقی ہو اور اس میں دیانت ہو اگر یہ نہیں تو پھر کیا ہے ؟ تماشے دکھاوالے کیا کچھ نہیں کر تے جالندھر میں ایک شخص نے بعض ش