جو بیعت کی ہے اس پر آخر دم تک قائم رہو ۔ تب خداتعالیٰ راضی ہوتا ہے ۔
طاعون کے ذکر پر فرمایاکہ
ہم کسی کہ ذمہ دار نہیں ہوسکتے خداتعالیٰ کاوعدہ ہے کہ جو شخص تقویٰ اختیارکرے وہ اس کو نجات دے گا اس لئے تقویٰ اختیار کرو ۔
فرمایا:۔
ہماری جماعت دراصل مطعون تو ہوچکی ہے کہ مخالفین کانشانہ بنی ہوئی ہے اسی طرح سے طاعون اپناکام اس میں کر چکی ہے ۔
ناول نویسی
ایک صاحب نے حکیم صاحب کی معرفت کہاکہ اگر بعض واقعات حَقَّہ کو ناول کے پیرایہ میں بیان کیا جائے تو یہ امر معیوب تونہیں ۔
اس میں مصیبت نہیں ہے مطالب سمجھانے کے واسطے ہمیشہ زید و بکر کاذکر فرضی طور پر رکھ لیتے ہیں خود تعزیرات ہند میں مثالیں موجود ہیں ۔ ۱؎
۱۴؍نومبر ۱۹۰۲ء بروز جمعہ
اس زمانہ کاجہاد
بعد نماز مغرب حضرت اقدس حسب معمول شہ نشین پر جلوہ گر ہوئے مولوی محمد علی صاحب سیالکوٹی نے رخصت طلب کی اور عرض کیا کہ میں جاکر صرف چندروز گھر پر رہوں گا پھر وہ بہ وہ پھر پنجابی نظم کے پیرایہ میںحضور کے سلسلہ کی تبلیغ اور اتمام حجت کروں گا
حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے فرمایا کہ
یہ بہت عمدہ کام ہے اوراس زمانہ کایہی جہاد ہے جو لوگ پنجابی سمجھتے ہیں آپ ان کے لئے