یااہل کشف صحیح حدیث کو ضعیف کو صحیح قرار دے سکتاہے کیونکہ وہ کشفی حالت میں آنحضرت ﷺسے اس کی تصحیح کرالیتاہے مگر تاہم میں نے یہ التزام رکھا ہے کہ میں اپنے کشوف یاالہامات پرتحمل نہیں کرتا جب تک قرآن اور سنت اورصحیح حدیث اس کے ساتھ نہ ہو ۔ محمدحسین صاحب سے پوچھا جائے کہ جب عبداللہ صاحب غزنوی احادیث میں اس طرح دخل دے سکتے ہیں تو پھر حَکَمْ نے کیاگناہ کیا کہ اسے ہرر طب دیا بس ماننے پر مجبور کیاجاتا ہے ۔ باقی رہنے والی دوستی شحنہ ہند جو مخالفت مولوی محمد حسین صاحب کی کی ہے اس پر فرمایاکہ جو لوگ اپنی نفساتی اغراض کے پر ستار ہوتے ہیں ان میں دوستی نہیں ہوتی تو وہ باقی رہتی ہے وہ ذات پاک قدوس ہے وہی دلوں میں پاکیز گی بھرتاہے اورسینوں کو کدورتوں سے صاف کرتاہے ۔ تقویٰ اور استقامت اختیار کرو شیخ فضل حق صاحب نو مسلم پشاور سے آئے تھے ان کی مو جودہ حالت پر فرمایاکہ اوائل میں جوسچامسلمان ہوتاہے اسے صبر کرناپڑتاہے صحابہ ؓ پر بھی ایسے زمانے آئے ہیں کہ پتے کھاکھاکر گذاراکیابعض وقت روٹی کاٹکڑا بھی میسر نہیں آتا تھا کوئی انسان کسی کہ ساتھ بھلائی نہیں کر سکتا جب تک خداتعالیٰ بھلائی نہ کرے جب انسان تقویٰ اختتیار کرتاہے توخداتعالیٰ اس کے واسطے دروازہ کھول دیتاہے من یتق اللہ یجمل لہ مخرجا و یر زقہ من حیث لایحتب ( الطلاق : ۳ ۔۴ ) خداتعالیٰ پر سچاایمان لاؤ اس سے سب کچھ حاصل ہو گا استقامت چاہئیے انبیاء کو جس قدر درجات ملے ہیں استقامت سے ملے ہیں ۔ خالی خشک نمازوں سے کیاہوسکتاہے ؟ بَیعت پر آخر دَم تک قائم رہو اس کے بعد تین احباب نے بیعت کی حضرت اقدس نے فرمایا :۔