خدا تعالیٰ کے برگزیدہ نے فرمایا کہ
ہمارے ذمہ ضروری نہیں ہے کہ موجودہ کتب توریت وغیرہ سے یہ لفظ نکال کر دکھائیں جب قرآن مجید نے ان کتب کو محرف و مبدل قرار دیا ہے تو ہم کہاں سے نکالیں؟ جب فارقلیط ہی محرف ہے تو ممکن ہے کوئی اور بھی لفظ ہو جس کے معنے احمدکے ہوں۔
لسان العرب میں لکھا ہے کہ فارقلیط لفظ فارق اور لیط کا مرکب ہے فارق بمعنی فرق کرتے والا اور لیط بمعنے شیطان۔یعنی شیطان کو الگ کر دینے والا دوسری یہ بات ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام فارقلیط بھی ہے کیونکہ آپ صاحب فرقان ہیں اور فرقان کے معنے فرق کرنے والا کے ہیں اور
اعوذ باﷲ من اشیطن الرحیم
میں لفظ شیطان ہے جو لیط کا معنے ہے اس طرح آپ کا نام فارقلیط بھی ہو گیا اور احمد کے معنے بہت تعریف کرنے والا کے ہیں تو آپ سے بڑھ کر اور کون ہو گا جو توحید کے ذریعہ سے ہر ایک قسم کی شیطنت کو دور کرے فارقلیط بننے کے واسطے احمد ہونا ضروری ہے احمد وہ ہے جو دنیا میں سے شیطان کا حصہ نکال کر خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کو قائم کرتے والا ہو فارقلیط کا منشاء دوسرے الفاظ میں احمد ہے۔
کرشن اور رامچندر کی پرستش
مدراس سے ایک ہندو عقیدت مند آئے حضور نے ان سے دریافت فرمایا کہ
آپ کے شہر میں کرشن اور رامچندر اور پتھر کے بتوں کی بھی پرستش ہوتی ہے؟ لالہ صاحب نے جواب دیا کہ ہاں لوگ کرتے ہیں مگر میں نہیں کرتا۔
مدراسؔ سے ہندو کا آنا بھی نشان ہے
حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ
اب ان کا دور دراز مقام سے آنا بھی
یاتون من کل فج عمیق
کا مصداق ہے اگر ایسے نشانوں کو ہم جمع کریں تو دس ہزار سے بھی زیادہ نکلتے ہیں اور گواہ بھی محمد حسین کافی ہے۔
آتھم کا رجوع
آتھم کے تذکرہ پر فرمایا
یہ بات یادرکھنی چاہئے کہ میں نے اسی وقت مباحثہ میں سنادیا تھا کہ اس مباحثہ اور پیشگوئی