صحابہ کرام ؓ پاک و صاف رہتے تھے کسی شخص نے کہاکہ صحابہ ؓ کے کپڑے میلے کچیلے ہوتے تھے اورپیوند لگے ہوئے ہوتے تھے فرمایا:۔ یہ جھوٹ ہے میلے کچیلے ہونااوربات ہے اورپیوندلگے ہونے اوربات ہے قرآن شریف میں آیا ہے کہ والرجزفاھجر (المدثر:۶) پس پاک صاف ہوناضروری ہے ایساہی قرآن شریف میں فرمایا لایمسہ الاالمطھرین ۱؎ ( الوقعہ : ۸۰ ) ۸؍نومبر ۱۹۰۲ء بروز شنبہ ہر احمدی کے لئے تین نصائح مونگھیر سے محمد رفیق صاحب بی اے اورمحمد کریم صاحب تشریف لائے ہوئے تھے دونوں نے نماز فجر کے وقت حضرت اقدس سے بعیت کی ۔بعیت کر چکے تو حضور نے فرمایاکہ ہماری کتابوںکو خوب پڑھتے رہوتاکہ واقفت ہواورکشتی نوح کی تعلیم پر ہمیشہ عمل کرتے رہاکرو اورہمیشہ خط بھیجتے رہو۔ مخالف باپ کے لئے دُعاکی نصیحت ظہر کے وقت حضور نے ایک نواردصاحب سے ملاقات کی اور ان کو تاکید کی کہ وہ اپنے والد کے حق میں جو سخت مخالف ہیں دعا کیا کریں انہوں نے عرضکی کہ حضور میں دعا کیا کرتا ہوں اور حضور کی خدمت میں بھی دعا کے لئے لکھا کرتا ہوں حضرت اقدس نے فرمایا کہ توجہ سے دعا کرو باپ کی دعا بیٹے کے واسطے اور بیٹے کی دعا باپ کے واسطے قبول ہواکرتی ہے اگر آپ بھی توجہ سے دعا کریں تو اس وقت ہماری دعا کا بھی اثر ہو گا ۔ مسیح موعُود کی صداقت کے متعلق خوابیں لاہور سے ایک شخص کا خط آیا کہ اسے خواب میں حضرت اقدس کی نسبت بتلایا گیا ہے کہ