میں نے ایڈیٹر الحکم کو حکم دیا ہے کہ وہ سارا مباحثہ الخکم میں چھاپ دیں جو زائد کا پیاں آپ کو مطلوب ہوں ان سے لے لیں زائد اخراجات آپ کو برداشت نہ کرنے پریں گے اور ثواب بھی ہو گیا
اور فرمایا کہ
آپ دیکھتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ جلدی اس سلسلہ کو پھیلا رہا ہے اﷲ تعالیٰ نے چاہا ہے کہ اس سلسلہ کو دنیا میں پھیلائے۔
ضمناً فرمایا کہ:-
کوئی درخت اتنی جلدی پھل نہیں لاتا جس قدر جلدی ہماری جماعت ترقی کر رہی ہے یہ خد اکا فعل ہے اور عجیب۔یہ خد اکا نشان اور اعجاز ہے۔
مسیح ناصریؑ کے متعلق صحابہ کرامؓ کا عقیدہ
فرمایا :-
یہ صحیح نہیں ہے کہ صحابہؓ حضرت مسیح کی اس شان کے قائل تھے جو خدائی کے ناواقف مسلمانوں نے ان کی بنا رکھی ہے اگر وہ مسیح کو اسی شان سے مانتے کہ وہ حقیقی مردے زندہ کرتے تھے اور حی وقیوم تھے تو ایک بھی مسلمان نہ ہوتا اور اگر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر ان کی صفات کو یقین کرتے تو وہ اخلاص اور وفاداری ان میں پیدا نہ ہوتی۔
حضرت مسیح علیہ السلام پر آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کا احسان
فرمایا:-
حضرت عیسیٰ ؑپر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بہت بڑا احسان ہے کہ آپؐ نے ان کا تبریہ کیا اور ان الزاموں سے پاک کیا جو ان پر ناپاک یہودی لگاتے تھے جو یہودی مسلمان