ہوتا تھا کتنی بڑی بات ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑکی رسالت کا اسے پہلے اقرار کرنا پڑتا ۔؎ٰ
فرمایا:-
عیسائی مذہب ایسا ہے کہ اس کو پیدا ہوتے ہی صدمہ پہنچا جیسے کوئی لڑکی پیدا ہوتے ہی اندھی ہو ایسا ہی اس مذہب کا خال ہے مگر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر احسان کیا اور اس کو پاک کیا۔
نبی کا ہر سفر حکمتِ الٰہی پر مبنی ہوتا ہے
بٹالہ آنے کا تذکرہ ہوا تو فرمایا کہ
ہمارا یہاں آنا تو کوئی اور ہی حکمت رکھتا ہے ورنہ یہ شہادت کیا اور شہادت بھی لا علمی کی۔ ؎ٰ
اس پر آپ نے فرمایا کہ:-
دو بزرگ ابوالقاسم اور ابو سعید نام تھے۔اتفاق سے دونو ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ان کے ایک مرید نے کہا کہ میرے دل میں ایک سوال ہے اتفاس سے دونو ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں۔میں پوچھنا چاہتا ہوں اور وہ سوال یہ پیش کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو مدینہ میں آئے تھے اس کی وجہ کیا تھی؟ ابوالقاسم نے کہا کہ بات اصل میں یہ تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض