اجتہاد غلطیاں ہوتی رہیں۔ہاں وحی میں غلطی نہیں ہوتی پھر اگر اجتہاد کو بھی غلطی سے مبرا خیال کرتے ہیں تو وہ اجتہاد کیوں نام رکھتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ صحابہؓ کو کھجوروں کے درختوں کے متعلق کچھ ہدایات دیں پھر جب نتیجہ وہ نہ نکلا تو آپؐ نے فرمایا کہ
انتم اعلم بامور دنیا کم
تو کیا اس سے آپ کی نبوت میں کوئی فرق آگیا ہے؟ اول ان سے پوچھا جائے کہ وہ کہاں تک اجتہاد میں معصومیت روا رکھتے ہیں۔
عربی کا ترجمہ آسان کام نہیں
ظہر کے وقت حضرت اقدس تشریف لائے تو عربی زبان کی ھصاخت و بلاغت کا ذکر ہوتا رہا ماحصل یہ تھا کہ عربی زبان کا ترجمہ کرنا بھی کوئی آسان کام نہیں ہے بعض وقت ایک لفظ کے معنے ایک ایک سطر میں جا کر پورے ہوتے ہیں اور اس کا ترجمہ کرنا بھی ایک معجزہ ہوتا ہے۔
طاعون کا ٹیکہ
عصر کے وقت حضرت اقدس نے تشریف لا کر خبر سنائی کہ
گوجرانوالہ سے ایک کارڈ آیا ہے جس میں خبر ہے کہ ٹیکہ کا عمل گورنمنٹ نے بند کر دیا ہے اس خبر کی تصدیق یہاں بھی ہوئی ہے لالہ شرمپت میرے پاس آئے تھے انہوں نے کہا کہ گورداسپور میں بھی ٹیکہ کے جلسے بند ہو گئے ہیں اور دوائی ٹیکہ تمام واپس منگوائی گئی ہے۔
دیہات کیلئے منظوم پنجابی لٹریچر کی ضرورت
بعد نماز مغرب مولوی محمد علی صاحب سیالکوٹی نے ایک پنجابی نظم سنانے کی درخواست کی جس میں انہوں نے الفاظ بیعت اور شرائط بیعت کو منظوم کیا ہوا تھا جب وہ سنا چکے تو حصرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ
پنجابی نظموں کا ایک مجموعہ تیار کر کے چھاپا جاوے اور یہ گائوں بہ گائوں لوگوں کو سناتے پھریں تا کہ خلق خدا کو ہدایت ہو تو یہ بہت مفید ہو۔
کتب’’کشتی نوح‘‘اور اخبارات
پھر کشتینوح پر اخباروں کے ریمارک کی نسبت فرمایا کہ