مسیح بھی کہتاہے
کنت علیہم شھیدمادمت فیھم (المائدہ : ۸ ۱۱)
تو پھر ان کو علم نہیں تو وہ شہید کس طرح ہوئے اور کس بات کے ہوئے اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے حالات سے لاعلمی ظاہر کر سکتے ہیںمگر صحابہ کرام کی نسبت نہیں کر سکتے کیونکہ آپؐ کوان کی حالات معلوم تھے اورآپؐ ان میں رہتے تھے اس قسم کی لاعلمی مرادہے یعنی اس امت کاذکر جو کہ نبی کے بعد آیاکرتی ہے یابہت آخری وقت پر آتی ہے اسے نبی کی صحبت سے کچھ حصہ نہیںملتا ۔
ایک تعبیر
پھر ایک صاحب نے جوخوا ب سنایا کہ میں رات کوہاتھی خواب میں دیکھااوریہ کہ حضرت اقدر اس کے سر کو تیل لگارہے ہیں حضرت اقدس نے تعبیر بیان فرمائی کہ
رات کے وقت ہاتھی دیکھنابہت عمدہ ہوتاہے اورتیل لگانابھی زینت ہے یہ اچھا ہے ۔
مرکزسے عربی رسالہ جاری کرنے کی خواہش
حضرت اقدس کے گذشتہ ایماپر عبداللہ صاحب نے کشتی نوح کے چند ورق کاجوترجمعہ عربی زبان میںکیاتھاوہ حضرت اقدس کوسناتے رہے حضرت اقدس نے فرمایا
اگریہ مشق کر لیںکہ اردو سے عربی اورعربی سے اردوترجمعہ کر لیاکریں تو ہم ایک عربی پرچہ یہاںسے جاری کر دیں۔
شرم
پھر شرم کے ذکر پرفرمایاکہ
ایک شرم انسان کودوزخ میں لے جاتی ہے اور ایک شرم جنت میں لے جاتی ہے جو شخص شرم کی وجہ سے اپنے علم سے فائدہ نہیں اٹھاتااس کے لئے شرم دوزخہے ۔ج
مولویوں کی حالت
پھر آج کل کے معترض مولویوںکی حالت پر فرمایا کہ
ان لوگوں نے بالکل پادریوں کاڈھنگ اختیار کیاہواہے جیسے وہ جب ملتے ہیں تو سب کچھ