مہمان تکلف نہ کیاکریں بعد نماز مغرب حضرت اقدس حسب معمول جلوس فرماہوئے تو میر صاحب نے عبدالصمد صاحب آمدہ از کشمیر کوآگے بلاکرحضور کے قدموںکے نزدیک جگہ دی اورحضرت اقدس سے عرض کی کہ ان کویہاں ایک تکلیف ہے کہ یہ چاولوں کے عادی ہیں ۔ اوریہاں روٹی ملتی ہے ۔ حضرت اقدس نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتاہے وماانامن المتکلفین ( ص : ۸۷ ) ہمارے مہمانوںمیں سے جوتکلف کرتاہے اسے تکلیف ہوتی ہے اس لئے جوضرورت ہو کہہ دیاکرو۔پھر آپ نے حکم دیاان کے لئے چاول پکوادیاکرو ۔ مباحثہ مُدّ کاذکر پھر حضرت اقدس مباحثہ مدکاذکر فرماتے رہے حضور نے فرمایاکہ اس دن ہم نے سمجھاتھاکہ یہ مباحثہ کی کاروائی الحکم وغیرہ میں نہ چھپے مگر خداکویہ منظو ر نہ تھا۔ سرسَیّدکایورپ کی طرف مَیلان سید احمد صاحب کے یورپ کی طلرف میلان پر فرمایاکہ انسان جس شیئے کی طرف پوری رغبت کرتا ہے تواپھر اسی کی طرف اس کامیلان طبعی ہوجاتاہے اورآخر کار وہ مجبور ہوتا ہے ۔ ڈوئی کاذکر ہ پھر ڈوئی کااخبار مفتی محمد صادق صاحب سناتے رہے حضرت اقدس نے فرمایاکہ اس لئے سنتے ہیں کہ کہیں غیرت آجاتی ہے اور بعض اوقات کوئی عجیب تحریک ہو جاتی ہے ۔ ایک ایک حَرف خداتعالیٰ کی طرف سے آتاہے اس کے بعد ذکر چل پڑا کے کس طرح اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے حضرت اقدس کوتمام