کر سکتے انسنای آواز کا مقابلہ دوسری مصنوعی آوازیں کب کر سکتی ہیں؟ جماعت کے لئے غلبہ کا وعدہ اپنی جماعت کے ذکر پر فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ نے اس جماعت کے لئے وعدہ فرمایا ہے وجاعل الذین اتبعوک فوق الذین کفرو االی یوم القیا مۃ اور خدا کے وعدے سچے ہیں ابھی تو تخم ریزی ہو رہی ہے ہمارے مخالف کیا چاہتے ہیں؟ اور خدا تعالیٰ کا کیا منشاء ہے یہ تو ان کو ابھی معلوم ہو سکتا ہے اگر وہ غور کریں کہ وہ اپنے ہر قسم کے منصوبوں اور چالوں میں ناکام اور نامراد رہتے ہیں اسی طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف کیا چاہتے ہیں؟ ان کا تو یہی مدعا اور مقصد تھا کہ اس جماعت کو نابود کر دیں مگر دیکھو انجام کیا ہوا؟ اگر اس اعجاز کامیابی کو جو ہمارے نبی کو حاصل ہوئی ابو جہل اس وقت دیکھے تو اس کو پتہ لگے۔کس قدر فوق العادۃ ترقی مخالفوں کی مخالفت اور شرارت کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے کر کے دکھائی۔یہی معاملہ یہاں ہے اگر یہ مخالف نہ ہوتے تو ایسی اعجازی ترقی یہاں بھی نہ ہوتی یعنی اس ترقی میں اعجازی رنگ نہ رہتا کیونکہ اعجاز تو مقابلہ اور مخالفت سے ہی چمکتا ہے ایک طرف تو ہمارے مخالفوں کی یہ کوششیں ہیں کہ وہ ہم کو نابود کردیں ہمارا سلام تک نہیں لیتے اور غائبانہ ذکر بھی نفرت سے کرتے ہیں دوسری طرف اﷲ تعالیٰ حیرت انگیز طریق پر اس جماعت کو بڑھا رہا ہے یہ معجزہ نہیں تو کیا ہے؟ کیا یہ ہمارا فعل ہے یا ہماری جماعت کا؟نہیں یہ خد اتعالیٰ کاایک فعل ہے جس کی تہ اور سِرّ کو کوئی نہیں جان سکتا۔اب ان کو کس قدر تعجب ہوتا ہو گا کہ چند سال پہلے جس جماعت کو بالکل کمزور اور ذلیل اور ضعیف سمجھتے تھے کہ چند آدمی شامل ہیں اب اس کا شمار ایک لاکھ سے بھی بڑھ گیا ہے اور کوئی (دن) نہیں جاتا کہ بذریعہ خطوط اور خود حاضر ہو کر لوگ اس سلسلہ میں داخل نہیں ہوتے یہ خدا کا کام ہے اور اس کی باتیں عجیب ہوتی ہیں۔؎ٰ