نجات ایمان کے ساتھ ہے
بعض رؤساء لاہور کے ٹیکہ لگوانے پر جو راضی ہوئے ہیں یہ امر ان کی شجاعت پردلالت نہیں کرتا بلکہ تَہَوُّر ہے کہ سرکاری راضی ہو ہاتھ بٹایا جاوے ابھی تک ہماری جماعت کو تو گورنمنٹ کا مخالف ہی خیال کیا جائے گا بڑی ضرورت خدا شناسی کی ہے سب امور خدا کے بعد ہیں جیسے ہم نے ابھی بتلایا کہ نجات ایمان کے ساتھ ہے۔ ۲؎
پھر ساکنان قادیان کے ٹیکہ لگوانے پر فرمایا :-
یہ ہمارے لئے مفید ہے کیونکہ فاسق فاجر لوگ بھی ہیں اور ظاہری اسباب میں سے ٹیکہ بھی ہے۔
جب یہ لوگ اپنے ظنوں (یعنی ٹیکہ) پر یقین رکھتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ہم اپنے یقین پر یقین نہ رکھیں۔
پھر مفتی محمد صادق صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ :-
ان سابقہ نوشتوں میں یہ تو لکھا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں طاعون ہوگی مگر یہ بھی لکھا ہے کہ نہیں کہ جس طرح کے الہامات جیسے ’’انی احافظ کل من فی الدار‘‘ ارو دوسرے ہمیں ہوئے ہیں ان کا بھی کوئی ذکر ہے کہ نہیں؟
مفتی صاحب نے کہا کہ دیکھ کر عرض کروں گا۔