یہ خواب بھی عندی معالجات کی تصدیق کرتا ہے مجھے بتلایا گیا ہے ان کو دکھلایا گیا۔ ۴؎ اسباب سے استفادہ جائز ہے علاج حرام تو نہیں اب دیکھو اگنریزوں نے ریل بنائی ہے ہم اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔تار ایجاد کی ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔تیلیاں ئگ جلانے کی ولایت سے آتی ہیں اسی طرخ اگر ان کی دوا ہو اور ہم استعمال کریں تو کوئی حرج نہیں۔ہاں جو خدا بتلا دیوے وہ حارج نشان نہیں ہے اگر ٹیکہ کروا کر کہیں کہ نشان ہے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے ہم کو علیحدہ رکھا جاتا ہے معلوم ہتا ہے کوئی مخفی امر ہے جو بعد ازاں معلوم ہوگا ورنہ ہم ان کی چیزیں اور ادویہ استعمال کرتے ہی ہیں۔؎ٰ عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو یہ کہتے ہیں کہ جب تک طاعونی کیڑے کا طبیعت میں تعلق نہ ہو تب تک طاعون نہیں ہوتی اور دوسری طرف آپ وہ کیڑے داخل کرتے ہیں اور چیچک کے ساتھ اس کا قیاس مع الفارق ہے چیچک کا مادہ تو شیر مادر کے ساتھ آتا ہے مگر اس میں ظن کیا گیا ہے کہ بہت سی طبائع میں مادہ موجود ہی نہیں ہوتا صرف اس ظن پر ٹیکہ لگایا جاتا ہے کسی طرح وہ مادہ نہ آجائے۔ مولوی محمد احسن صاحب نے ضکر کیا کہ حضور تخرج الصدور الی القبور کا آغاز تو ہو گیا ہے کیونکہ ادھر مولوی نذیر حسین دہلوی فوت ہوئے ادھر فتح علی شاہ فوت ہوا حضرت اقدس نے فرمایا :- ہاں- آپ نے خوب سمجھ