وقت تکمیل اشاعت ہدایت پانے کاہے اور یہی وجہ ہے کہ اشاعت کے تمام ذریعے اورسلسلے مکمل ہو رہے ہیں چھاپہ خانوں کی کثرت اور آئے دن ان میں نئی باتوں کا پیدا ہونا، ڈکخانوں ،تار برقیوں ، ریلوں ، جہازوں ، کااجرااور اخبارات کی اصل اشاعت ان سب امور نے مل ملاکر ایک شہر کے حکم میں کر دیا ہے پس یہ ترقیاں بھی دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی ترقیاں ہیں کیونکہ آپ کامل ہدایت کے کمال کا دوسراجزوہے تکمیل اشاعت ہدایت پوراہورہا ہے ۔اور یہ اسی کے موافق ہے جیسے مسیح نے کہاتھا کہ میں توریت کو پوراکرنے آیا ہوں ۔اور میں کہتاہوں کہ میرا ایک کام یہ بھی ہے تکمیل اشاعت ہدایت کروں ۔غرض یہ عیسوی مماثلت بھی ہے ۔
مسیح موسوی اور مسیح محمدی میں مماثلت
علاوہ بریں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں جو آفتیں پیدا ہو گئی تھیں اسی قسم کی یہاں بھی موجود ہیں ۔اندرونی طور پر یہودیوں کی حالت بہت بگڑ گئی تھی ۔اور تاریخ سے اس ا مر کی شہادت ملتی ہے۔توریت کے احکام انہوں نے چھوڑ دئیے تھے اور اس کی بجائے طالمود اوربزرگی کی روایتوں پر زیادہ زور دیتے تھے ۔اس وقت مسلمانوں میں بھی ایسی ہی حالت پیدا ہوگئی ہے۔ کتاب اللہ چھوڑ دیا گیا ہے اوراس کی بجائے روایتوں اور قصوں پر زورمارا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ سلطنت کے لحاظ سے بھی ایک مماثلت ہے ۔ اس وقت رومی گورنمنٹ تھی اور اس وقت برٹش گو ر نمنٹ ہے ۔جس کے عدل و انصاف کاعام شہرہ ہے ۔ اور یہ میں پہلے بتاچکاہوں کہ وہ بھی چودھویں صدی میں آئے تھے اوراس وقت بھی چودھویں صدی ہے ۔
ان سب کے علاوہ ایک اور بھی سر ہے جو مماثلت کو مکمل کرتا ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیحؑ اخلاقی تعلیم پر زور دیتے تھے اور موسوی جہادوںکی اصلا ح کرنے آئے تھے ۔انہوں نے کوئی تلوار نہیں اٹھائی ۔مسیح موعود کے لئے بھی یہی مقرر تھا ۔کہ وہ اسلام کی خوبیوں کو تعلیم کی عملی سچائیوں سے قا ئم کریاوراس اعتراض کو دور کرے جو اسلام پر اسی رنگ میں کیا جاتا ہے کہ وہ تلوار کے ذریعہ پھیلایاگیا ہے ۔یہ اعتراض مسیح موعود کے وقت میں بالکل اٹھادیاجائیگا ۔کیونکہ وہ اسلام کے زندہ برکات اور فیوض سے اس سچائی کودنیا پر ظاہر کرے گااور اس سے ثابت ہوگا کہ جیسے آج اس ترقی کے زمانہ میں اسلام محض اپنی پاک تعلیم اوراس کے برکات اور ثمرات کے لحاظ سے موثرمفید ہے ۔ ایساہی ہمیشہ اور ہر زمانہ میںمفید اورموثر پایاگیاہے ۔کیونکہ یہ زندہ مذہب ہے ۔یہی وجہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب آنے والے مسیح موعود کی پیشگوئی فرمائی اس کے ساتھ ہی یہ فرمایا۔
یضع الحرب
وہ لڑائیوںکو اٹھادے