مچھلی کی ہڈی گلے میں پھنس جانے کا علاج جناب نواب صاحب کے لرکے کے گلے میںایک ہڈی کا ٹکڑا پھنس گیا تھا۔مولوی صاحب اس کے علاج کے لیے گئے ہوئے تھے۔جب نواب صاحب کے ساتھ واپس آئے۔تو اُنہوں نے ذکر کیا۔کہ ہڈی پھنس گئے تھی اور شکر ہے کہ نکل گئی ۔ فرمایا : مچھلی کی ہڈی کا علاج تو سہل ہے کہ دہی سرکہ ملا کر پلایا جاوے،تو فوراً نکل جاتی ہے۔ اور فرمایا کہ : خدا کا فضل قدم قدم پر انسان کو مطلوب ہے اگر اس کا فضل نہ ہو تو یہ جی نہیں سکتا۔ مسیح موعود کا ذکر قرآن کریم میں مولوی عبد اﷲ صاحب کشمیری نے دھرم کوٹ میں جو ان کا مباحثہ ہوا تھا اس کا مختصر ساتذکرہ کیا اور مہر نبی بخش صاحب بٹالوی کا بھی ذکر کیا کہ وہ وہاں آئے تھے او انہوں نے ایک مختصر سی تقریر کی تھی۔مولوی عبداﷲ صاحب نے کہا کہ وہ بار بار یہ اعتراض کرتے تھے کہ مرزا صاحب کا نام قرآن س ینکال کر دکھائو اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ : وہ احمق نہیں جانتے کہ اگر خدا تعالیٰ ایسے صاف طور پر کہتا تو اختلاف کیوں ہوتا؟ یہودی اسی طرح تو ہلاک ہو گئے۔بات یہ ہے کہ اگر خدا اس طرح پر پردہ برانداز کلام کرے تو ایمان ایمان ہی نہ رہے۔فراست سے دیکھنا چاہیے کہ حق کیا ہے؟ہماری تائید میں تو اس قدر دلائل ہیں کہ فراست والا سیر ہو کر کہتا ہے کہ یہ صحیح ہے۔ یاد رکھو کہ گفتگو کرتے وقت ضروری ہے کہ پہلے مذہب متعین کر لو۔ اس پر حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب حکیم الامت نے عرض کیا کہ گور داسپور میں ایک شخص میرے پاس آیا اور اس نے کچھ سوال کئے۔میں نے کہا تم نے کسی راستباز کو دنیا میں مانا ہے یا نہیں۔جن دلائل سے اس کو مانا ہے اسی دلیل سے حضرت اقدس سچے ہیں۔پھر خاموش ہو گیا۔ فرمایا : یہ لوگ جو بار بار پوچھتے ہیں کہ قرآن میں کہاں نام ہے؟ ان کو معلوم نہیں کہ خدا تعالیٰ نے میرا نام احمد رکھا ہے۔بورکت یا احمد وگیرہ بہت سے الہام ہیں۔میرا نام محمد رکھا محمد رسول اﷲ والذین معہ اشداء علے الکفار رحماء بینھم۔ اور احمد نام پر ہی ہم بیعت لیتے ہیں۔کیا یہ نام قرآن شریف میں نہیں ہیں؟ پھر جس قدر میرے نام اٰدم۔عیسیٰ۔داؤد۔سلیمٰن۔