کی لیکن صبح کو اصل حال معلوم ہو گیا کہ اپیل لے گئے تھے جس سے یہ ڑلط نتیجہ نکال لیا گیا کہ وہ بَری ہو گئے ہیں ۔آخرجیسا کہ میں نے کہا ہے اسی طرح پیشگوئی کے موافق مثل واپس آئی اور اس میں بشمبر کی قید نصف رہ گئی اور خوشحال کو پوری سزا بھگتنی پڑی ۔
اب بتاؤ یہ خدا تعالیٰ کی طرف کیسے زبر دست نشان ہیں ۔ ابتک ان واقعات کے زندہ گواہ مو جو د ہیں۔ ان سے قسم دے کر پوچھاجائے کے کیا قبل از وقت بتایا گیا تھا یا نہیں ؟ اور پھرٹھیک پیشگوئی کے مطابق ان کا ظہور ہو ا ہے یا نہیں ؟ پھر اسی طرح جھنڈاسنگھ نامی ایک زمیندار کے ساتھ درخت کاٹنے کامقدمہ تحصیل میں دائرتھا,۔ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے معلوم ہواکے ڈگری ہواجائے گی ۔ جب کوئی دس بارہدن ہوئے ، تو لوگوں نے نٹالہ سے آتے کہا کہ وہ مقدمہ خارج ہوگیا ہے اور خود اس نے بھی آکر بطور تمسخر کہا کہ مقدمہ خارج ہو اگیا ہے ۔ مجھے اس خبر کے سننے سے اتنا غم ہواکبھی کسی ماتم سے بھی نہیں ہوا۔ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ڈگری کی خبر دی تھی ؛ یہ کیا کہتے ہیں ۔ وہ اسامی تھے اور ہم مالک اورمالک کی اجازت کی بغیر وہ درخت کاٹنے کے مجاز نہ تھے ؛ مختلف قسم کے پندرہ یا سولہ آدمی اس مقدمہ میں تھے ۔ مجھے بہت ہی غم محسوس ہو ا ۔ اور میں جیسے کوئی مبہوست ہوجاتا ہے ۔ سراسیمہ ہو کر سجدہ میںگر پڑا ۔ اور دعاکی تب ایک بلند آواز سے الہام ہو ا؛ ڈگری ہوئی ہے مسلمان ہے ۔‘‘یعنی آیا باور نمے کنی ۔صبح کو جب تحصیل گیا تو وہاں جاکر ایک شخص سے جو حاکم کا سررشتہ تھا ۔ میں نے دریافت کیا کہ فلاں مقدمہ خارج ہوگیا ہے ۔اس نے کہا نہیںا س میں تو ڈگری ہوئی ہے ۔ پھر میں نے اس سے کہا کہ انہوں نے گاؤں میں مشہور کیا ہے کہ وہ مقدمہ خارج ہو گیاہے ۔ یہ کیا بات ہے ؟ اس نے کہا۔ کہ اصل بات یہ ہے کہ اس خبر میں وہ بھی سچّے ہیں ۔ جب حافظ ہدایت علی صاحب فیصلہ لکھنے لگے تو میں کہیں باہر چلاگیا تھا ۔ جب باہر سے آیا ،تو انھوں نے روبکارمجھے دی کے یہ مقدمہ خارج کر دیا ہے ۔ کہ سر رشتہ دار کہتا ہے کہ تب میں ان کو کہا کہ نے غلطی کی ہے ۔اس نے کہانہیں میں نے کمشنرکا فیصلہ جوا نھوں نے پیش کیا تھادیکھ لیا ہے ۔ میں نے ان کو کہا کہ فنانشل کمشنر کا فیصلہ بھی تو دیکھناتھا ۔ پھر اسے معلوم ہو اکہ وہ فیصلہ جو اس نے کیا تھا وہ غلط ہے ۔ اس نے رو بکار لے کر پھاڑ کر پھینک دی اور دوسری روبکارلکھی جس میںڈگری کافیصلہ دیا اور اس طرح پر پیشگوئی جوخداتعالیٰ نے قبل ازوقت مجھے بتلائی تھی ‘پوری ہوئی اس پیشگوئی کے بھی بہت سے لوگ گواہ ہیں اور ابتک موجودہیں ۔
(ث)
ثمانین حولا۔
پھر ث میں ثمانین حولا کی پیشگوئی ہے ۔ اس پیشگوئی پر ایک زمانہ