میں سے ہے کہ موافق مخالف ہر طرح کے لوگ دنیا میں ہوں تا کہ ایک نظارہ قدرت ہو۔ جن دنوں لڑکی پیدا ہوئی تھی اور لوگوں غلط فہمی پیدا کرنے کے لیے شور مچایا کہ پیشگو ئی غلط نکلی ۔ان دنوں میں یہ الہام ہوا تھا : دشمن کا بھی خوب وار نکلا تِس پر بھی وہ وار پار نکلا یعنی مخالفوں نے تو یہ شور مچایا ہے کہ پیشگوئی غلط نکلی ،لیکن جلدفہیم لوگ سمجھ جائیں گے اور نا واقف شرمندہ ہوں گے ۔ فرمایا:مکّہ والوں کو جب فتح کا وعدہ دیا گیا ۔تو ان کو ۱۳ سال اس کے انتظار میں گزر گئے ۔مگر آخر اللہ تعالیٰ کے وعدہ کا دن آگیا اور دشمن ہلاک ہو گئے ؛ ورنہ وہ کہا کرتے تھے مَتٰی ھٰذَ االْفَتْحُ(السجدہ:۲۹) ‏Amira ابتلا تمحیص کے لیے آتے ہیں فرمایا : ’’اﷲ تعالیٰ تمحیص کرنا چاہتا ہے تاکہ جیسا دوسرے پیروں کا حال ہے۔ ہمارے پاس بھی ہر طرح کے گندے اور ناپاک لوگ شامل نہ ہو جاویں۔ اس واسطے اس قسم کے ابتلا بھی درمیان میں آجاتے ہیں۔؎ٰ ۲۶ ؍ اپریل ۱۹۰۲ء؁ سوالات متعلقہ بعض فقہی سوالات کے جوابات ایک شخص نے عرض کی کہ زیور پر زکوٰۃ ہے یا نہیں؟ فرمایا کہ : ’’جو زیور استعمال میں آتا ہے اور مثلاً کوئی بیاہ شادی پر مانگ کرلے جاتا ہے تو دے دیا جاوے، وہ زکوٰۃ سے متثنیٰ ہے‘‘۔ سوال ہوا کہ جو آدمی اس سلسلہ میں داخل نہیں اُس کا جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا :