بد گو بد باطن مخالف سے اعراض مناسب ہے قادیان میں ایک بدگو بد باطن مخالف آیا ہوا تھا۔ اس نے احباب میں سے ایک کو بلایا۔ وہ اس کے ساتھ بات کرنے کو گیا۔ حضرت کو خبر ہوئی تو فرمایا کہ : ’’ایسے خبیث مفسد کو اتنی عزت نہیں دینی چاہیے۔ کہ اُس کے ساتھ تم میں سے کوئی بات کرے‘‘۔ خوابوں کو جمع کرنے کے لیے ارشاد فرمایا : ’’مختلف لوگوں کو جو رویاء ہوئے ہیں۔ کہ قادیان میں طاعون نہیں ہو گی۔ ان خوابوں کو جمع کر کے شائع کر دینا چاہیے‘‘۔ اصل مقصد تقدیس رسول ہے مولوی محمد احسن صاحب ایک کتاب لکھنے کا ارادہ کرتے ہیں۔ ان کو فرمایا کہ : ’’اصل میں ہمارا منشاء یہ ہے کہ رسول کریمؐ کی تقدیس ہو اور آپؐ کی تعریف ہو۔ اور ہماری تعریف اگر ہو تو رسول اﷲ کے ضمن میں ہو‘‘۔ سلفِ لحین کے متعلق مسلک فرمایا : ’’وفاتِ مسیح یا ایسے مسائل کے متعلق پہلے لوگ جو کچھ کہہ آئے ان کے متعلق ہم حضرت موسیٰ ؑ کی طرح یہی کہتے ہیں کہ,, علمہا عند ربی (الأعراف : ۱۸۸) ‘‘ یعنی گذشتہ لوگوں کے حالات سے اﷲ تعالیٰ بہتر واقف ہے۔ ہاں حال کے لوگوں کو ہم نے کافی طور پر سمجھا دیا ہے اور حجت قائم کر دی ہے‘‘۔ ایک الہام کی تشریح فرمایا : ’’ خدا تو چور کا بھی دشمن ہے۔ اگر میں مفتری ہوتا، تو وہ مجھے اتنی مہلت کیوں دیتا۔ ہاں اﷲ تعالیٰ کی عادت