انگلستان اور فرانس اور دیگر ممالک یورپ میں یہ الزام بڑی سختی سے اسلام پر لگایا جاتاہے کہ وہ جبر کے ساتھ پھیلایا گیا ہے ، مگر افسوس اور سخت افسوس ہے کہ وہ نہیںدیکھتے کے اسلام لااکراہ فی الدین کی تعلیم دیتا ہے اور انہیں نہیں معلوم کہ کیاوہ مذہب جو فت پاکر بھی گرجے نہ گرانے کاحکم دیتا ہے کیا وہ جبر کر سکتا ہے ،مگر اصل بات یہ ہے کہ ان ملاّنوںنے جواسلام کے نادان دوست ہیں یہ فساد ڈالا ہے ۔ اُنھوںنے خود اسلام کی حقیقت کو سمجھانہیں اور اپنے خیالی عقائد کی بناپر دوسروںکو اعتراض کاموقعہ دیا ۔جو کچھ عقائد ان احمقوںنے بنارکھے ہیں ۔ اُن سے نصاریٰ کو خوب مدد پہنچی ہے ۔اگر یہ لوگ جہاد کی صورت میںدھوکا نہ دیتے یا نہ کھاتے تو کسی کو اعتراض کا موقع ہی نہ مل سکتا تھا ، مگر اب خداتعالیٰ ارادہ کیا ہے کہ وہ اسلام کے پاک اور درخشاں چہرہ سے یہ سب گردو غبار دُور کرے اور اس کی خوبیوںاور حسن و جمال سے دنیاکو اطلاع بخشے،چناچہ اسی غرض اور مقصد کے لیے اس وقت جب کے اسلام دشمن کے نرغے میں پھنساہو اتھا بیکس اوریتیم بچہّ کی طرح ہو رہاتھا اُس نے اپنا یہ سلس قائم کیا ہے اور مجھے بھیجاہے ۔تامیں عملی سچاّئیوں اور زندہ نشانات کے ساتھ اسلام کو غالب کروں ۔؎ٰ
؎ٰالحکم جلد۶ نمبر ۱۶ صفحہ۵۔۶پرچہ۳۰اپریل ۱۹۰۲ء
۲۷دسمبر ۱۹۰۱ء (بقیہ تقریر)
دَابَّۃُ الْاَرْض
ان لوگوںنے اپنی رائوں اور خیالوں کو داخل کر کے اصل امر کو بد نما بنانے کی کو شش کی ہے ، ان کی وہی مثال ہے مَا دَلّٰہُمْ عَلیٰ مَوْتِہٖ اِلَّادَآبَّۃ الْاَرْضِ ۔(سبا:۱۵)یعنی سیلمان کی موت پر دلالت کرنے والا کو ئی امر نہ تھا ۔ یہ ساری شرارت گویا دابتہ الارض کی تھی کہ اس نے عصاکھالیا اور وہ گر پڑا ۔خداتعالیٰ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ سچّ ہے ۔یہ قصے ّاور داستانیں نہیں ہیں ۔بلکہ یہ حقائق اور معارف ہیں اسلا م راستی کاعصاتھا۔جو اپنے سہارے کھڑاتھا اور اس کے سامنے کوئی آریہ ہندوعیسائی دَم نہ مارسکتاتھا ،لیکن جب سے یہ دابتہ الارض پیداہوئے اور اُنھوںنے قرآن کو چھوڑکر موضوع روایتوں پر اپنا انحصار رکھا ۔اس کانتیجہ یہ ہوا کہ ہر طرف سے اسلام پر حملے ہونے شروع ہوگئے دابتہ الارض کے معنے اصل میں یہ ہیں کہ ایک دیمک ہوتی ہے جس میںکوئی خیر نہیں جو لکڑی اور مٹی وغیرہ کو کھاجاتی ہے ۔اس میںفنا کامادہ ہے اور اچھی چیز کو فناکرنا چاہتی ہے ۔اس میںآتشی مادہ ہے
اب اس کا مطلب یہ ہے کے دابۃ الارض اِس وقت کے علماء ہیں جو جھوٹے معنے کرتے ہیں اور اسلام پر جھوٹے الزام لگاتے ہیں ۔جیساکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عظمت کو حد سے بڑھاتے ہیں اوراُنکو خداتعالیٰ کی