پہلے توریتؔمیں کہا گیا تھا کہ وہ جو کاٹھ پر لٹکایا وہ لعنتی ہے اور ہ وہ کاذب ہے ۔ تو بتائو جو خودملعون اور کاذب ٹھہرایاگیاہے ۔وہ دوسروں کی شفاعت کیاکرے گا؟
اوخوشتن گمُ است کرارہبری کُند
میں سچ کہتاہو ں جب سے ان عیسائیوں نے خداکوچھوڑکر اُلوہیّت کاتاج ایک عاجز انسان کے سر پررکھ دیاہے اندھے ہو گئے ہیں اُن کو کچھ دکھائی نہیںدیتا ۔ایک طرف اُسے خدابناتے ہیں ۔دوسری طرف صلیب پر چڑھاکر اُسے لعنتی ٹھہراتے ہیں اور تین دن کے لیے ہادیہ میں بھیجتے ہیں ۔کیا وہ دوزخ میں دوزخیوں کو نصیحت کرنے گئے تھے یااُن کے لیے وہاں جاکر کفّارہ ہو نا تھا ؟
حضرت مریم ؑکے یُوسف سے نکاح پر اعتراضات
مختصر یہ کہ اس قسم کے فساد موجود ہیں ۔اب اصل مطلب یہ ہے کہ یہی نہیں بلکہ کوئی بھی اخلاقی حالات مسیح کے ثابت نہیں ۔صرف رُسول اللہ ﷺکے سہارے سے ماناگیا ۔اگر انجیل کے بناپر ہی مانناپڑتاتو پھر ان مشکلات میں پڑکر کون تسلیم کر سکتاہے ۔عیسائیوںنے اور انجیل نے تو اور بھی داغ لگائے ہین۔یہودی جس قسم کے الزام لگاتے ہیں ان کو تو بیان کرنے سے بھی شرم معلوم ہو تی ہے ۔ یہ دلیر قوم اس کی ماں کو بھی مہتّم کرتی ہے ۔ ایک اور خطرناک معاملہ ہے جس کا جواب عیسائیوں کے پاس ہر گز نہیں ہے اور وہ یہ ہے کے مریم کی ماں نے عہد کیاتھا وہ بیت المقدس کی خدمت کرے گی اور تارکہ رہے گی نکاح نہ کرے گی ۔اور خود مریم نے بھی یہ عہد کیاتھا کہ میں ہیکل کی خدمت کروں گی ۔باوجود اس عہد کے پھروہ کیا بلایاآفت پڑی کہ یہ عہد توڑاگیا اور نکاح کیاگیا ۔اُن تاریخو ں میں جویہودی مصنّفین نے لکھی ہے اور باتوں کو چھوڑکر بھی اگر دیکھا جاوے یہ لکھاہے کہ یُوسف کو مجبور کیا گیاکہ وہ نکاح کر لے اور اسرائیلی بزرگوں نے اُسے کہا کہ ہر طرح تمھیں نکاح کرنا ہو گا ۔ اب اس واقعہ کو مدِّنظر رکھ کر دیکھو کہ کس قدر اعتراض واقع ہو تے ہیں ۔
اوّلؔ جب عہد باندھاگیاتھاتوپھر خداکی ماں اور نانی نے اپنے عہد کو کیوں توڑا ؟
دومؔجبکہ عیسائیوں کے نزدیک کثرت ازدواج زناکاری ہے تو وہ اس کاکیا جواب دیتے ہیں کہ یُوسف کی پہلی بیوی بھی تھی کیا وہ اپنے آپ یہ الزام اپنی مقّدس کنواری پر قائم نہیں کرتے ؟
سومؔجب کے حمل ہو چکاتھاتو پھر حمل میں نکاح کیوں کیا گیا؟
یہ تین زبر دست اعتراض ہیں جو اس پر ہو تے ہیں ۔اورباتوں کو اگر چھوڑدیاجائے ۔ مثلاًیہ کے جب فرشتہ نے اگر مریم کو بشارت دی تھی کہ تیرے پیٹ میں خداآتاہے تو اُسے چاہئیے تھاکہ شور مچادیتی اوردنیاکو آگاہ کر تی کے خداکااستقبال کرنے کے لیے تیار ہو جائو ، وہ میرے پیٹ سے پیداہو گا ۔پھر اس کو چھپایاکیو ں گیا ۔ہم اس قسم