سوال:اور کیا مشابہت ہے؟
جواب:تعلیم میں مشابہت ہے۔
مسیح موعود کی رسالت کا نتیجہ
سوال :آپ کی رسالت کا کیا نتیجہ ہو گا؟
جواب:’’خدا تعالیٰ کے ساتھ جو رابطہ کم ہو گیا ہے اور دنیا کی محبت
غالب آگئی ہے اور پاکیزگی کم ہو گئی ہے۔خد اتعالیٰ اس رشتہ کو جو عبودیت اور الوہیت کے درمیان ہے۔پھر مستحکم کرے گا اور گمشدہ پاکیزگی کو پھر لائے گا۔دنیا کی محبت سرد ہو جائے گی۔‘‘
سچے مذہب کی شناخت
سوال:جبکہ مختلف مذاہب ہیں تو پھر کس طرح پہچانیں کہ سچا مذہب خدا کی طرف سے کون ہے؟
جواب:’’یہ کوئی مشکل امر نہیں ہے۔دنیا میں ہر کھوٹے اور کھرے کے درمیان کوئی متیاز ہے۔رات اور دن میں صریح فرق ہے۔پھر سچا مذہب بھی کبھی مخفی رہ سکتا ہے؟خدا پاک ہے اور وہ محبت رحمت کرنے والا اور وہ نفسانی امور جو گناہ کے کام ہیں ۔بد کاری تعصب تکبر اور تمام گناہ جو دل میں جمع ہوتے ہیں۔پھر آنکھوں کے ذریعہ یا اور ذریعوں سے صدور پاتے ہیں۔ان سے ناراض ہوتا ہے۔پھر یہ کیونکر مشکل ہو سکتا ہے کہ انسان یہ تمیز نہ کر سکے کہ خدا انسانوں کو پاک بنانا چاہتا ہے اور وہ ان سے گناہ کے صدور کو پسند نہیں کرتا۔پس جس مذہب کی تعلیم عملی طور پر ایسی فطرت عطا کرتی ہو کہ انسان خدا سے ڈر کر اس کے صفات کے نیچے رہ کر پاکیزگی اور محبت میں ترقی کرے اور گناہ سے بچے،وہی مذہب خدا کی طرف سے ہو گا ۔خدا ئی مزہب کے ساتھ اس کی صداقت کے زندہ نشان ہوتے ہیں،جو ہر زمانہ میںموجود رہتے ہیں۔‘‘
مسیح کا واقعہ صلیب
سوال:آپ کا خیال مسیح کی صلیب کی نسبت کیا ہے؟
جواب:میں اس کو نہیں مانتا کہ وہ صلیب پرمرے ہوں بلکہ میری تحقیقات
سے یہی ثابت ہوا ہے کہ وہ صلیب پر سے زندہ اتر آئے اور خود مسیح علیہ السلام بھی میری رائے سے متفق ہیں۔حضرت مسیح کا بڑا معجزہ یہی تھا کہ وہ صلیب پر نہیں مریں گے۔کیونکہ یونس نبی کے نشان کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔اب اگر یہ مان