ہونے میں دیر کتا ہے ، تو اُس کی نماز ہی فاسد ہے۔‘‘ ۲۰؍فروری ۱۹۰۱؁ء استغفار ایک شخص نے قرض کے واسطے دُعا کے لئے عرض کی۔ فرمایا: ’’استغفار بہت پڑھا کرو۔‘‘ عربی تفسیر کے لئے غیبی قوت تفسیرلکھنے کے متعلق فرمایا: ’’ دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ اب تو ہم اس طرح جلدی جلدی  لکھتے ہیں۔ جیسے اُردو لکھی جاتی ہے۔ بلکہ کئی دفعہ تو قلم برابر چلتا ہے اور ہم نہیں جانتے کہ کیا لکھ رہے ہیں۔‘‘ غیروں کے پیچھے نماز کسی نے سوال کیا کہ جو لوگ آپؑ کے مُرید نہیں۔ ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے آپ ؑ نے اپنے مریدوں کو کیوں منع فرمایا ہے۔ حضرت ؑ نے فرمایا: ’’جن لوگوں نے جلد بازی کے ساتھ بدظنی کرکے اس سلسلہ کو جو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے ، رد کردیا ہے۔ اور اس قدر نشانوں کی پروا نہیں کی اور اسلام پر جو مصائب ہیں، اس سے لاپروا پڑے ہیں۔ ان لوگوں نے تقویٰ سے کام نہیں لیا۔ اور اللہ تعالیٰ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے۔ انما یتقبل اللہ من المتقین (المائد:۲۸) خداصرف متقی لوگوں کی نماز قبول کرتا ہے، اس واسطے کہا گیا ہے کہ ایسے آدمی کے پیچھے نماز نہ پڑھو جس کی نما زخود قبولیت کے درجہ تک پہنچنے والی نہیں۔‘‘ مسیح موعود ؑ کو نہ ماننے کا نتیجہ ’’قدیم سے بزرگانِ دین کا یہی مذہب ہے کہ جو شخص حق کی مخالفت کرتا ہے اس کا سلب ِ ایمان ہوجاتاہے۔جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ مانے وُہ کافر ہے، مگرجو مہدی اور مسیح کو نہ مانے اس کا بھی سلبِ ایمان ہوجائے گا۔ انجام ایک ہی ہے۔ پہلے تخالف ہوتاہے پھر اجنبیت پھر عداوت پھرغلو اور آخر کار سلبِ ایمان ہوجاتا ہے۔‘‘