۱۹؍جنوری ۱۹۰۱؁ء استغفار کلیدِ ترقیات ہے ایک شخص نے اپنے قرض کے متعلق دُعا کے واسطے عرض کی۔ فرمایا: ’’استغفار بہت پڑھا کرو۔ انسان کے واسطے غموں سے سُبک ہونے کے واسطے یہ طریق ہے نیز استغفار کلیدِ ترقیات ہے۔‘‘ ۲۰؍جنوری۱۹۰۱؁ء قرآن شریف میں مسیح موعود اور اُس کی جماعت کا ذکر فرمایا:’’قرآن شریف میں چارسورتیں ہیں، جو بہت  پڑھی جاتی ہیں۔ اُن میں مسیح موعود ؑ اور اس کی جماعت کا ذکر ہے۔(ا) سورۃ فاتحہ جو ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے۔ اس میں ہمارے دعوے کا ثبوت ہے۔ جیساکہ اس تفسیر میں ثابت کیا جائے گا۔(۲) سورۂ جمعہ میں آخرین منہم (الجمعۃ :۴) مسیح موعود ؑ کی جماعت کے متعلق ہے۔ یہ ہر جمعہ میں پڑھی جاتی ہے۔ (۳) سورۂ کہف جس کے پڑھنے کے واسطے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی ہو۔ اس کی پہلی اور پچھلی دس آیتوں میں دجال کا ذکر ہے۔ (۴) آخر ی سورۂ قرآن کی جس میں دجال کا نام خناس رکھا گیا ہے۔ یہ وُہی لفظ ہے جو عبرانی توریت میں دجال کے واسطے آیات ہے۔ یعنی نخاش۔ ایسا قرآن شریف کے اور مقامات میں بہت ذکر ہے۔ تفسیر سورہ فاتحہ تفسیر سورۃ فاتحہ ابھی تک لکھنی شروع نہیں ہوئی اور دن تھوڑے سے رہ گئے ہیں۔ اس پر فرمایا: ’’اب تک ہم نہیں جانتے کہ ہم کیا لکھیں۔ توکلا علی اللہ اس کام کو شروع کیا گیا ہے۔ ہم موجودہ مواد پر بھروسہ نہیں رکھتے۔ صرف خدا پر بھروسہ ہے کہ کوئی بات دل میں ڈالی جائے۔ یہ بات میرے اختیار میں نہیں۔ جب وُہ مواد اور حقائق جن کی تلاش میں مَیں ہوں، مجھے مل گئے تو پھر اُن کو فصیح و بلیغ عربی میں لکھا جائے گا۔ چونکہ انسانوں کو ثواب حاصل کرنے کے واسطے فکر اُٹھانا چاہیے۔ اس واسطے ہم فکر کرتے ہیں۔ آگے جب کوئی بات خداتعالیٰ القاء