جمالی اور جلالی ہاتھ سے پیدا کیا ہے۔یہ خلیفۃ اللہ بھی اسی کے ہاتھ کا تربیت یافتہ اور اسی کے ہاتھ پر بیعت کرنے والا ہو گا۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے مجھ کو ان سلسلوں سے الگ رکھا ہے۔جو منہاج نبوت کے خلاف ہیں۔اب جبکہ یہ حال ہے کہ دل کی پا کیزگی کا حاصل کرنا ضروری ہے۔اور یہ حاصل نہیں ہو سکتی،جب تک منہاج نبوت پر آئے ہوئے پاک انسان کی صحبت میں نہ بیٹھے۔اس کی صحبت کی توفیق نہیں مل سکتی ج تک اولاً انسان پر یقین نہ کرے کہ وہ ایک مرنے والی ہستی ہے۔یہی ایک بات ہے جو اس کو صادق کی صحبت کی توفیق عطا فرمائے۔حدیث شریف میں آیا ہے۔کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے لئے نیکی کا ارادہ کرتا ہے،تو اس کے دل میں ایک وعظ پیدا کر دیتا ہے۔سب سے بڑھ کر واعظ یہ ہے کہ وہ کونوا مع اصادقین(التوبہ:۱۱۹)کی حقیقت کو سمجھ لے۔
صحابہ ؓ کا رنگ پیدا کریں صحابہؓ کرام کی حالت کو دیکھو کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صحبت میں رہنے کے لئے کیا کچھ نہ کیا۔جو کچھ انہوںنے کیا۔اسی طرح پر ہماری جماعت کو لازم ہے کہ وہی رنگ اپنے اندر پیدا کریں۔بدوں اس کے وہ اس اصلی مطلب کو جس کے لئے میں بھیجا گیا ہوں۔پا نہیں سکتے۔کیا ہماری جماعت کو زیادہ حاجتیں اور ضرورتیں لگی ہوئی ہیں جو صحابہ ؓ کو نہ تھیں۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے اور آپ کی باتیں سننے کے واسطے کیسے حریص تھے۔
اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو جو مسیح موعود ؑ کے ساتھ ہے یہ درجہ عطا فرمایا ہے کہ وہ صحابہؓ کرام کے ساتھ ملنے والی ہے۔واخرین منھم لما یلحقوا بہم(الجمعۃ:۴)مفسروں نے مان لیا ہے کہ یہ مسیح موعودؑ والی جماعت ہے۔اور یہ گویاصحابہ ہی کی جماعت ہو گی اور وہ مسیح موعود ؑ کے ساتھ نہیں۔در حقیقت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ ہی ہیں۔کیونکہ مسیح موعودؑ آپ ہی کے ایک جمال میں آئے گا اور تکمیل تبلیغ اشاعت کے کام کے لئے وہ مامور ہو گا۔
اس لئے دل ہمیشہ غم میں دوبتا رہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو بھی صحابہ کے انعامات سے بہرہ ور کرے۔ان میں وہ صدق و وفا،وہ اخلاص اور اطاعت پیدا ہو جو صحابہ میں تھی۔یہ خدا کے سوا کسی سے ڈرنے والے نہ ہوں۔متقی ہوں،کیونکہ خدا کی محبت متقی کے ساتھ ہوتی ہے ان اللہ مع المتقین۔‘‘؎۱(البقرہ:۱۹۵)
۲۶؍دسمبر۱۹۰۰ء
ایمان بالغیب نواب عماد الملک فتح نواز جنگ سید مہدی حسین ساحب بارایٹ لاء جو کہ علیگڑھ کالج کے ٹرسٹی تھے۔بڑے شوق اور اخلاص سے حضرت اقدس کی خدمت