کم نشان تھا۔ ایک کشتی کے طور پر کئی سال تک ایک شرط بدھی رہی۔ پانچ سال تک برابر جنگ ہوتا رہا۔ طرفین نے اشتہرات دئے۔ عام شہرت ہو گئی۔ ایسی شہرت کہ جس کی مثال بھی محال ہے ۔پھر ایسا ہی واقعہ ہوا جیسے کے کہا گیا تھا۔ کیا اس واقعہ کی کوئی اور نظیر ہے ؟دھرم مہو تسو کے متعلق بھی کئی دن پہلے اعلان کیا کہ ہم کو اللہ تعالیٰ نے اطلاع دی ہے کہ ہمارا مضمون سب پر غالب رہے گا۔ جن لوگوں نے اس عظیم الشان اور پر رعب جلسہ کو دیکھا ہے ۔وہ خود غور کر سکتے ہیں کہ ایسا جلسہ میںغلبہ پانے کی پیش از وقت دینی کائی اٹل یا قیاس نہ تھا ۔پھر آخر وہی ہوا جیسے کہا گیا و اخر دعونا الحمد للہ رب العلمین ۔