جماعت کے مستقبل کے بارے میں ایک کشف ’’مجھے بڑے ہی کشف صحیح سے معلوم ہوا کہ ملوک بھی
اس سلسلہ میں داخل ہوں گے۔یہاں تک کہ وہ ملوک مجھے دکھائے بھی گئے ہیں۔وہ گھوڑوں پر سوار تھے اور اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا کہ میں تجھے یہاں تک برکت دوں گا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔
اللہ تعالیٰ ایک زمانہ کے بعد ہماری جماعت میں ایسے لوگوں کو داخل کرے گا اور پھر ان کے ساتھ ایک دنیا اس طرف رجوع کرے گی۔‘‘؎۱
۱۸۹۹ء
صحبت صالحین قرآن شریف میں آیا ہے قد افلح من زکھا(الشمس:۱۰)اس نے نجات پائی جس نے پانے نفس کا تزکیہ کیا۔تزکیہ نفس کے واسطے صحبت
صالحین اورنیکوںکیساتھ تعلق پیداکرنابہت مفیدہے۔جھوٹ وغیرہ اخلاق رذیلہ دور کرنے چاہییں اور جو راہ پر چل رہا ہے۔اس سے راستہ پوچھنا چاہیے۔اپنی غلطیوں کو ساتھ ساتھ دور کرنا چاہیے۔جیسا کہ غلطیاں نکالنے کے بغیر املا درست نہیں ہوتا۔ویسا ہی غلطیاں نکالنے کے بعد اخلاق بھی درست نہیں ہوتے۔آدمی ایسا جانور ہے کہ اس کا تزکیہ ساتھ ساتھ ہوتا رہے۔تو سیدھی روہ پر چلتا ہے؛ورنہ بہک جاتا ہے۔‘‘؎۲
۱۸۹۹ء
فرمایا:
خوف خدا ’’رات کے وقت جب ہر طرف خاموشی ہوتی ہے اور ہم اکیلے ہوتے ہیں،اس وقت بھی خدا کی یاد میں دل ڈرتا رہتا ہے کہ وہ بے یاز ہے۔‘‘
انکسار فرمایا:’’جب انسان کو کامیابی حاصل ہوتی ہے اور عجز ومصیبت کی حالت نہیں رہتی،تو جو شخص اس وقت انکسار کو اختیار کرے اور خدا کو یاد رکھے وہ کامل ہے۔
؎ چوں بدولت برسی مست نگردی مردی۔‘‘
رویائے صادقہ خدا کے وجود پر دلیل ہیں مفتی محمد صادق صاحب نے اپنے گزشتہ رات کے خواب کا ذکر کیا۔
جو صبح پورا ہوا۔اس پر حضرت مسیح موعود ؑ نے فرمایا:
’’جس چیز کا وجود نہیں۔اللہ تعالیٰ پہلے سے اس کی خبر دے دیتا ہے۔دہریہ لوگ کیوں اس پر غور نہیں کرتے۔‘‘
ایک الہام فرمایا:’’مجھے الہام ہوا ہے۔گورنر جنرل کی دعاوں کی قبولیت کا وقت
آ گیا ۔’’
فرمایا:’’گورنر جنرل سے مراد’’روحانی عہدہ ‘‘ہے۔‘‘؎۳