ہے کہ نہ ہو۔ یہ لوگ جو ہمارے مخالف ہیں یہ بھی ہمارے نوکر چاکر ہیں کہ کسی نہ کسی رنگ میں ہماری بات مشرق ومغرب تک پہنچادیتے ہیں ۔ ہم نے ابھی سُنا ہے کہ پیر گولڑوی ہمارے خلاف ایک کتاب لکھنے والا ہے۔ اس پر ہم خوش ہوئے کہ اس کے مریدوں میں سے جس کو ہمارے نام دعوے کی خبر نہ تھی، اس کو بھی خبر ہوجائے گی اوراس طرح انہیں ہماری کتابیں دیکھنے کی ایک تحریک پیدا ہوگئی۔ ۱؎