بصیرت کی آنکھ دے۔آمین‘‘ آنحضرت ؐ کی تائید ونصرت کے متعلق ایک عظیم الشان پیشگوئی فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک سورۃ بھیج کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا علو اور مرتبہ ظاہرکیا ہے اور وہ سورۃ ہے اَلَمْ تَرَاکَیْفَ فَعَالَ رَبُّکَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِ(الفیل:۲)یہ سورۃ اس حالت کی ہے کہ جب سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم مصائب اوردُکھ اُٹھارہے تھے۔ اللہ تعالیٰ اس حالت میں آپؐ کو تسلی دیتا ہے کہ مَیں تیرا مویدوناصر ہوں۔ اس میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے اصحاب الفیل کے ساتھ کیا کیا؟ یعنی اُن کا مکراُلٹا کر اُن پر ہی مارا اور چھوٹے چھوٹے جانوراُن کے مارنے کے لئے بھیج دیئے۔ ان جانوروں کے ہاتھوں میں کوئی بندوقیں نہ تھیں، بلکہ مٹی تھی سجیل بھیگی ہوئی ہوئی مٹی کو کہتے ہیں۔ اس سورۃ شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خانہ کعبہ قرار دیا ہے اور اصحاب الفیل کے واقعہ کو پیش کرکے آپؐ کی کامیابی اور تائیداور نصرت کی پیشگوئی کی ہے۔ یعنی آپ کی ساری کاروائی کو بربادکرنے کے لئے جو سامان کرتے ہیں اور تدابیر عمل میں لاتے ہیں۔ ان کے تباہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ اپن کی ہی تدبیروں کو اور کوششوں کا اُلٹا کردیتا ہے۔ کسی بڑے سامان کی ضرورت نہیںہوتی۔ جیسے ہاتھ والوں کو چڑیوں نے تباہ کردیا۔ ایسا ہی یہ پیشگوئی قیامت تک جائے گی۔ جب کبھی کوئی اصحاب الفیل پیدا ہو۔ تب ہی اللہ تعالیٰ اُن کے تباہ کرنے لئے ان کی کوششوں کو خاک میں ملادینے کے سامان کردیتا ہے۔ پادریوں کا اُصول یہی ہے۔اُن کی چھاتی پر اسلام ہی پتھر ہے؛ ورنہ باقی تمام مذاہب اُن کے نزدیک نامَردہیں۔ ہندو بھی عیسائی ہوکر اسلام کے ہی رَدّ میں کتابیں لکھتے ہیں۔رامچندرا اور ٹھاکرداس نے اسلام کی تردید میں اپنا سارا زور لگا کر کتابیں لکھی ہیں۔ بات یہ ہے کہ اُن کا کانشنس کہتا ہے کہ اُن کی ہلاکت اسلام ہی سے ہے۔ طبعی طور پر خوف اُنہی کا پڑتا ہے، جن کے ذریعہ ہلاکت ہوتی ہے۔ ایک مُرغی کا بچہ بلی کودیکھتے ہی چلانے لگتا ہے۔ اسی طرح مختلف مذاہب کے پیروعموماً اور پادری خصوصاً جو اسلام کی تردید میں زورلگارہے ہیں، یہ اسی لئے کہ اُن کو یقین ہے ، بلکہ اندر ہی اندر اُن کا دل اُن کو بتاتا ہے کہ اسلام ہی ایک مذہب ہے، جولل باطلہ کو پیس ڈالے گا۔ احمدیت کے ذریعہ اسلام کا دفاع اس وقت اصحاب الفیل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیاگیاہے۔مُسلمانوںمیںبہت کمزرویاں ہیں۔ اسلام غریب ہے اور اصحاب فیل زور میں ہیں۔ مگر اللہ تعالیٰ وہی نمونہ پھر دکھانا چاہتا ہے۔ چڑیوں سے وہی کام لے گا۔ ہماری جماعت اُن کے