(نقل اشتہار جس میں پیغام صلح کامضمون پڑھے جانے کا اعلان کیا گیا) ایک عظیم الشان جلسہ بروز اتوار بتاریخ ۲۱ ماہ جون ۱۹۰۸ ؁ء ٹھیک بوقت ۷ بجے صبح جس میں پنجاب یونیورسٹی ہال متصل عجائب گھر میں وہ پیغامِ صُلح پڑھا جاوے گا جو اعلیٰ حضرت والا مناقب جناب مرزا غلام احمد صاحب قدّساللّٰہ سرّہنے اپنی زندگی کے آخری دو تین دنوں میں اس ملک سے نفاق اور پھوٹ کو دُور کرنے کے لئے لکھا اِس مبارک پیغام کے مخاطب علی الخصوص ہند و معززین ملک ہیں۔ اہل ہند میں امن اور صلح کے خواہاں ضرور تشریف لاویں۔ الداعیان خان بہادر محمد شفیع بیرسٹراٹ لا۔ چوہدری نبی بخش بی اے وکیل چیف کورٹ پنجاب۔ میاں فضل حسین بی اے۔ کیمبرج یونیورسٹی بیرسٹراٹ لاو شیخ گلاب دین وکیل چیفکورٹ پنجاب۔ میاں محمد شاہنواز بی اے کیمبرج یونیورسٹی بیرسٹراٹ لا (مولوی) احمد دین بی اے۔ وکیل شیخ فضل الٰہی بیرسٹراٹ لا۔ مرزا جلال الدین بیرسٹرایٹ لا۔ شیخ محمد عبد العزیز بی اے ایڈیٹر ابزرور لاہور۔ میاں عبد العزیز بیرسٹرایٹ لا۔